اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 255 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 255

اصحاب بدر جلد 5 255 مشکلات بھی آئیں، تکالیف بھی آپ کو برداشت کرنی پڑیں مگر آپ صلی لین کم کو اطمینان تھا کہ ان مکہ والوں میں سے عقل والے، سمجھ والے، رتبے والے، تقویٰ والے، طہارت والے مجھے مان چکے ہیں اور اب مسلمان ایک طاقت سمجھے جاتے ہیں۔جب کوئی شخص رسول کریم صلی ا ظلم کے متعلق کہتا کہ نعوذ باللہ وہ پاگل ہیں تو اس کے دوسرے ساتھی ہی اسے کہتے کہ اگر وہ پاگل ہے تو فلاں شخص جو بڑا سمجھ دار اور عقل مند ہے اسے کیوں مانتا ہے۔یہ ایک ایسا جواب تھا جس کے جواب میں کوئی شخص بولنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا۔صداقت انبیاء کی ایک بہت بڑی دلیل یورپین مصنف رسول کریم صلی علیکم کے خلاف اپنے تمام زور بیان صرف کر دیتے ہیں، بہت خلاف بولتے ہیں اور بسا اوقات آپ پر گند اچھالنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔اب بھی یہی کچھ ہو تا ہے۔مگر جہاں ابو بکر کا نام آتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ابو بکر بڑا بے نفس تھا۔اس پر بعض دوسرے یورپین مصنف لکھتے ہیں کہ جس شخص کو ابو بکر نے مان لیا وہ جھوٹا کس طرح ہو گیا ؟ اگر تم ابو بکر کی تعریف کر رہے ہو تو جس کو ابو بکڑ نے ماناوہ بھی یقیناً قابل تعریف ہے۔اگر وہ بے نفس تھا، ابو بکر اگر بے نفس تھا تو اس نے ایسے لالچی کو کیوں مانا اور اگر وہ واقعی میں بے نفس تھا تو پھر تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس کا آقا بھی بے نفس تھا۔یہ ایک بہت بڑی دلیل ہے جس کو رڈ کرنا آسان نہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں بھی پھر اس کو اس سے جوڑا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق بھی ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ آپ کو جاہل کہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے اس اعتراض کو رد کرنے کے لیے ایسے سامان کر دیے کہ حضرت خلیفہ اول شروع میں ہی آپ پر ایمان لے آئے۔مولوی محمد حسین بٹالوی بھی دعوی سے پہلے آپ کی تعریف کرنے والے تھے۔پھر جب آپ نے دنیا میں اپنی ماموریت کا اعلان کیا تو اس کے بعد تعلیم یافتہ لوگوں کی ایک جماعت اللہ تعالیٰ نے ایسی کھڑی کر دی جو فوراً آپ پر ایمان لے آئی۔یہ تعلیم یافتہ لوگ علماء میں سے بھی تھے، امراء میں سے بھی تھے ، انگریزی دان طبقے میں سے بھی تھے۔تو آپ اس کا تجزیہ کرتے ہوئے کہتے ہیں۔رعب اور دبدبہ تین چیزوں سے ہی ہو تا ہے یا تو ایمان سے ہوتا ہے یا علم سے ہوتا ہے یا روپے سے ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تینوں چیزیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں بھی پیدا کر دیں۔584 اور آپ کو بھی ایسے ساتھی شروع میں مہیا کر دیے جن کی دوسری دنیا تعریف کرتی تھی بلکہ حضرت خلیفہ المسیح الاول کی حکمت کا لوہا آج تک مانا جاتا ہے۔غیر احمدی حکماء بھی آپ کے نسخے استعمال کرتے ہیں اور اس بارے میں لکھتے ہیں تو بہر حال آنحضرت ملا لی ایم کو ماننے والے ایسے لوگ اس وقت عطا ہوئے جو ہر طبقے کے لوگ تھے اور بڑے بڑے خاندانوں کے لوگ تھے۔