اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 6 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 6

اصحاب بدر جلد 5 166 حضرت صفوان بن وهب بن ربیعہ ย نام و نسب و کنیت حضرت صفوان جن کے والد کا نام وهب بن ربیعہ تھا۔حضرت صفوان کی کنیت ابو عمر و ہے اور آپ قبیلہ بنو حارث بن فھر سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کے والد کا نام وهب بن ربیعہ تھا۔ان کا نام ایک روایت میں اُهیب بھی آیا ہے۔ان کی والدہ کا نام دغد بنت تحکم تھا جو کہ بیضاء کے نام سے مشہور تھیں۔اسی وجہ سے حضرت صفوان کو ابن بَيْضَاء بھی کہا جاتا ہے۔آپ حضرت سھل “ اور حضرت سهیل کے بھائی تھے۔یہ دونوں بھائی ان سھل اور سھیل کے علاوہ ہیں جن سے نبی کریم صلی لی ہم نے مسجد نبوی کی زمین خریدی تھی۔یہ وہ نہیں ہیں۔رسول اللہ صلی نیلم نے حضرت صفوان کی مواخات حضرت رافع بن معلی سے کروائی۔اور ایک روایت کے مطابق آپ کی مؤاخات حضرت رافع بن عجلان سے کروائی گئی۔وفات رم ان کی وفات کے متعلق بھی مختلف رائے ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ حضرت صفوان کو غزوہ بدر میں طعیمہ بن عدی نے شہید کیا تھا اور ایک روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے بلکہ آپ نے غزوہ بدرسمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ال نیم کے ہمراہ شرکت کی۔حضرت صفوان کے بارے میں ایک روایت میں آتا ہے کہ آپ غزوہ بدر کے بعد واپس مکہ لوٹ گئے تھے اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ ہجرت کر کے آگئے تھے۔یہ بھی روایت ملتی ہے کہ آپ فتح مکہ تک وہیں رہے یعنی مکہ میں رہے۔حضرت ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا ہم نے انہیں سَرِيَّه عبد الله بن بخش میں آہوا کی طرف شامل کر کے بھجوایا تھا۔بعض روایات میں آپ کی وفات کا سال 18 ہجری اور 30 ہجری اور 38 ہجری بیان کیا گیا ہے۔28 بہر حال یہ ہر جگہ ثابت ہے کہ آپ بدری صحابی تھے۔29