اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 167 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 167

167 214 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عبد اللہ بن مظعون چار بھائی جو جنگ بدر میں شریک ہوئے نام و نسب ان کا نام عبد اللہ بن مظعون ہے۔حضرت عبد اللہ بن مظعون کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو مجیغ سے تھا۔ان کی والدہ کا نام شخیلہ بنتِ عَنْبَس تھا۔یہ حضرت عثمان بن مظعون اور حضرت قدامہ بن مطعون اور حضرت سائب بن مطعون کے بھائی تھے اور یہ سب رشتے میں حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کے ماموں تھے۔کیونکہ حضرت عمرؓ نے ان کی ہمشیرہ زینب بنت مطعون سے شادی کی تھی۔ابتدائی اسلام قبول کرنے والے یزید بن رومان سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مظعونؓ اور حضرت قدامہ بن مظعون نے رسول اللہ صلی الم کے دارارقم میں جانے اور اس میں دعوتِ اسلام دینے سے قبل ہی اسلام قبول کر لیا 359 ہجرت حبشہ میں شامل تکلیفیں حضرت عبد اللہ بن مظعون اور ان کے تینوں بھائی حضرت قدامہ بن مظعونؓ اور حضرت عثمان بن مطعون اور حضرت سائب بن مظعون حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں میں شامل تھے اور حبشہ میں قیام کے دوران جب انہیں خبر ملی کہ قریش ایمان لے آئے ہیں تب یہ لوگ واپس آگئے۔360 میں بعض صحابہ کے ذکر میں پہلے بھی حبشہ کی ہجرت کا یہ ذکر کر چکا ہوں کہ مسلمانوں کی تک جب انتہا کو پہنچ گئیں تو آنحضرت صلی علیکم نے مسلمانوں سے فرمایا کہ وہ حبشہ کی طرف ہجرت کر جائیں اور فرمایا کہ حبشہ کا بادشاہ عادل اور انصاف پسند ہے۔اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں ہو تا۔اُس زمانے میں حبشہ میں ایک مضبوط عیسائی حکومت قائم تھی اور وہاں کا بادشاہ نجاشی کہلا تا تھا۔بہر حال آنحضرت صلی علیم کے فرمانے پر رجب پانچ نبوی میں گیارہ مرد اور چار عورتوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی اور جب انہوں نے ہجرت کی تو یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ جب وہ مکے سے نکلے ہیں اور جنوب کی طرف سفر کرتے ہوئے جب یہ شعیبہ مقام پر پہنچے جو اس زمانے میں عرب کی ایک بندرگاہ تھی تو اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ ان کو ایک تجارتی جہاز مل گیا جو حبشہ کی طرف روانہ ہونے کو