اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 1
1 164 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت شماس بن عثمان " ย حضرت شماس بن عثمان - عثمان بن شرید ان کے والد تھے۔غزوہ اُحد 3 ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔ان کا نام عثمان اور شماس لقب تھا اور اس لقب سے آپ مشہور ہوئے۔بنو مخزوم میں سے تھے اور اسلام کے آغاز میں ہی مسلمان ہو گئے تھے۔! وجہ تسمیہ ابن ہشام نے حضرت شماس بن عثمان کے نام خماس کی وجہ تسمیہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شماس رضی اللہ عنہ کا نام عثمان ہے اور شماس کہلانے کی وجہ یہ ہے کہ عیسائیوں کا ایک مذہبی لیڈر جس کو شماس کہتے ہیں زمانہ جاہلیت میں مکہ آیا۔وہ عیسائی لیڈر بہت خوبصورت تھا۔اس کی خوبصورتی کو دیکھ کر مکہ کے لوگ متعجب ہوئے۔عتبہ بن ربیعہ جو عثمان کے ماموں تھے انہوں نے کہا کہ میں اس شماس سے زیادہ ایک حسین لڑکا تم کو دکھاتا ہوں اور پھر اپنے بھانجے عثمان کو لا کر دکھایا۔اس وقت سے لوگ عثمان کو شماس کہنے لگے۔حضرت شماس کا نام شماس ہونے کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ آپ کا نام شماس آپ کے چہرے کی سرخ و سفید رنگت کی وجہ سے تھا گویا کہ آپ سورج کی مانند ہیں۔پس اس وجہ سے شماس نام آپ کے اصل نام پر حاوی ہو گیا۔2 حبشہ اور پھر مدینہ کی طرف ہجرت، مواخات حضرت شماس بن عثیمان اور آپ کی والدہ حضرت صفیہ بنت ربیعہ بن عبد شمس حبشہ کی طرف دوسری ہجرت میں شامل تھیں۔حضرت شماس کی والدہ شیبہ اور عقبہ (سرداران مکہ جو غزوہ بدر میں مارے گئے تھے ) کی بہن تھیں۔حضرت شماس بن عثمان نے حبشہ سے واپسی پر مدینہ کی طرف ہجرت کی۔حضرت شماس بن عثمان نے مدینہ کی طرف ہجرت کے بعد حضرت مبشر بن عبد منذر کے ہاں قیام کیا۔سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت شماس بن عثمان غزوہ اُحد میں شہید ہونے تک حضرت مبشر بن عبد المنذر کے ہاں مقیم رہے۔رسول اللہ صلی علیم نے حضرت شماس بن عثمان اور حضرت حنظلہ بن ابی عامر کے درمیان مواخات قائم کروائی۔حضرت شماس کے بیٹے کا نام حضرت عبید اللہ تھا اور آپ کی اہلیہ اتم حبیب بنت سعید تھیں۔ابتدائی ہجرت کرنے والی مسلمان خواتین میں سے تھیں۔3