اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 130 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 130

130 200 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عبد اللہ بن سلمہ بن مالک پھر حضرت عبد اللہ بن سلمہ بن مالک انصاری ہیں۔آپ انصار کے قبیلہ بلی سے تعلق رکھتے تھے۔غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں شہید ہوئے۔حضرت عبد اللہ بن سلمہ جب الله شہید ہوئے تو ان کو اور حضرت مجذر بن زیاد کو ایک ہی چادر میں لپیٹ کر اونٹ پر مدینہ لایا گیا۔حضرت عبد اللہ بن سلمہ کی والدہ رسول اللہ صلی علیکم کے پاس آئیں اور عرض کی یارسول اللہ ! میرا بیٹا غزوہ بدر میں شریک ہوا تھا اور غزوہ احد میں شہید ہو گیا ہے۔میں چاہتی ہوں کہ اسے اپنے پاس لے آؤں، یعنی اس کی تدفین مدینہ میں ہو جائے، تا میں اس کی قربت سے مانوس ہو سکوں۔اس پر رسول اللہ صلی اللی ایم نے اجازت عنایت فرمائی۔حضرت عبد اللہ بن سلمہ جسیم اور بھاری وزن کے تھے اور حضرت مجذر بن زیاد دبلے پتلے تھے تاہم روایتوں میں یہ لکھا ہے کہ اونٹ پر دونوں کا وزن برابر رہا۔اس پر آ لوگوں نے تعجب کیا تو رسول اللہ صلی علی ایم نے فرمایا کہ ان دونوں کے اعمال نے انہیں برابر کر دیا ہے۔294 201 نام و نسب حضرت عبد اللہ بن سہل حضرت عبد اللہ بن سہل حضرت عبداللہ بن سہل کا تعلق قبیلہ بنی زَعُورَاء سے تھا جو کہ بنو عبد الاشہل کے حلیف تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ عنسانی تھے۔حضرت عبد اللہ کے دادا کا نام بعض نے زید اور بعض نے رافع بھی بیان کیا ہے۔حضرت عبد اللہ کی والدہ کا نام صَعْبَه بنت نيهان تھا جو حضرت ابو الهيثم بن تیہان کی بہن تھیں۔آپ حضرت رافع بن سہل کے بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔آپ کے بھائی حضرت رافع آپ کے ہمراہ غزوہ احد اور خندق میں شریک ہوئے۔حضرت عبد اللہ غزوہ خندق میں شہید ہوئے۔بنو عُویف کے ایک شخص نے آپ کو تیر مار کر شہید کیا تھا۔295