اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 129 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 129

129 199 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت عبد اللہ بن سراقہ جنگ بدر میں شامل ہونے والے دو بھائی رض حضرت عبد اللہ بن سُراقہ ہے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو عدی سے تھا جو حضرت عمر بن خطاب کا قبیلہ تھا۔حضرت عبد اللہ بن شعر اقہ کا شجرہ نسب پانچویں پشت پر ریاح نامی شخص پر جا کر حضرت عمرؓ سے اور دسویں پشت پر کعب نامی شخص پر جا کر نبی کریم صلی علیم کے ساتھ اکٹھا ہو جاتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کے والد کا نام سُراقہ بن مُعْتَیر اور ان کی والدہ کا نام امه بنت عبد اللہ تھا۔ان کی بہن کا نام زینب اور بھائی عمرو بن سراقہ تھے۔حضرت عبد اللہ بن شعراقہ کی بیوی کا نام امیمہ بنت حارث تھا۔ان سے ان کا بیٹا عبد اللہ پید اہوا۔سیرت نگاروں کی اکثریت نے ان کو جنگ بدر میں شریک ہونا بیان کیا ہے لیکن چند ایک نے کہا ہے کہ بدر میں شریک نہیں ہوئے تھے اور غزوہ احد اور بعد کے معرکوں میں شامل ہوئے تھے۔بہر حال اکثریت کی رائے کے مطابق حضرت عبد اللہ اور ان کے بھائی عمر و بن سراقہ کو غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت عبد اللہ کی نسل میں سے عمر و یا عثمان بن عبد اللہ ، زید اور ایوب بن عبد الرحمن کا ذکر ملتا ہے۔290 ہجرت مدینہ عبد اللہ بن ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سراقہ نے اپنے بھائی عمرو کے ہمراہ سکے سے مدینہ ہجرت کی اور دونوں نے حضرت رفاعہ بن عبد المندر کے ہاں قیام کیا۔291 حضرت عبد اللہ بن سراقہ نے حضرت عثمان کے دور خلافت میں 35 ہجری میں وفات پائی۔292 حضرت عبد اللہ بن سراقہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی علیم نے فرمایا نَسَخَرُوا وَلَوْ بِالْمَاءِ۔کہ سحری کیا کرو خواہ پانی ہی کیوں نہ ہو یعنی سحری کرنالازمی قرار دیا۔293