اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xii of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page xii

اصحاب بدر جلد 5 xii پیش لفظ خطبات میں بڑی تفصیل سے ان کا ذکر فرمایا ہے۔گویا کہ ان صحابہ کی سوانح اور سیرت کا ایک انسائیکلو پیڈیا ہے۔سیرت صحابه کایه تاریخی بیان حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 4 مئی 2018ء کو شروع فرمایا اور پھر یہ تابناک علمی اور تحقیقی مواد خدا کے اس پیارے مقدس وجود کے لب مبارک سے ادا ہو تا رہا۔آخری خطبہ 24 فروری 2023ء کو ارشاد فرماتے ہوئے کل 173 خطبات میں یہ ذکر مکمل ہوا۔اور اس کے کچھ عرصہ بعد آپ نے آنحضرت صلی میں کمی کی سیرت پر خطبات دینے کا سلسلہ شروع فرمایا جو ابھی تک جاری و ساری ہے۔سیرت النبی صلی الی یوم کے یہ تمام خطبات جلد اول میں پیش کئے جائیں گے، اس سے قبل جلد 2 اور 3 خلفائے راشدین اور جلد 4 میں بدری صحابہ کی سیرت و سوانح پیش کی جا چکی ہیں۔اس جلد میں بھی حروف تہجی کے اعتبار سے بدری صحابہ نمبر 164 تا 320 کے حالات پیش خدمت ہیں۔اس علمی و تحقیقی کام میں معاونت کرنے والے تمام افراد اور دفاتر خاص طور پر شکریہ کے مستحق ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزاء عطا فرمائے۔فجزا ہم اللہ احسن الجزاء جولائی ۲۰۲۴ء منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنیف