اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 483 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 483

483 اصحاب بدر جلد 5 تمہاری عزت اور تمہاری دولت کی کوئی پروا نہیں ہے۔اس کو تو یہی لوگ پیارے ہیں۔303 حضرت نتخاب بن ثعلبہ 1122 حضرت نعحاب بن ثعلبہ انصاری۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بلی سے تھا۔ان کے دو بھائی حضرت عبد اللہ اور حضرت یزید تھے۔ان کے بھائی حضرت یزید بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شامل تھے۔حضرت نتخاب بن ثعلبہ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ کے ساتھ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت نتخاب بن ثعلبہ کا نام بحاث بن ثعلبہ بھی بیان ہوا ہے۔23 1123 304) نام و نسب و کنیت حضرت نصر بن حارث حضرت نصر بن حارث "۔حضرت نضر بن حارث انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنوعبد بن رزاخ میں سے تھے۔ان کا نام میر بن حارث بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی کنیت ابو حارث تھی۔ان کے والد کا نام حارث بن عبد اور والدہ کا نام سودہ بنت سُؤَاد تھا۔24 شہادت 1124 حضرت نصر بن حارث کو غزوہ بدر میں شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ان کے والد حارث کو بھی آنحضور صلی علیم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا۔حضرت نصر جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے۔5 1125 قادسیه ایران، موجودہ عراق میں ایک مقام ہے جو کو فہ سے پینتالیس میل کے فاصلے پر واقع ہے اور 14 ہجری میں حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان قادسیہ کے مقام پر ایک فیصلہ کن جنگ لڑی گئی تھی جس کے نتیجے میں پھر ایرانی سلطنت مسلمانوں کے قبضہ میں آگئی تھی۔1126