اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 320
320 اصحاب بدر جلد 5 تھے۔768 ایک نقیب مقرر کئے گئے تھے۔سردار مقرر کئے گئے تھے۔ان کے ذریعہ سے پھر انہوں نے بیعت کی۔ایک روایت کے مطابق غزوہ بدر میں ابو البختری کو قتل کرنے والے حضرت محمیر بن عامر 254 769 نام و نسب رض حضرت عنترہ مولی سلیم حضرت عنترہ مولی شلیم حضرت عنترة حضرت سلیم بن عمرو کے آزاد کردہ غلام تھے۔یہ حضرت عنترہ سُلمی ذکوانی تھے اور وہ قبیلہ بنو سواد بن تحکم کے حلیف تھے جو انصار کی ایک شاخ تھی۔حضرت عنترہ " غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے۔غزوہ احد کے روز شہید ہوئے۔انہیں نوفل بن مُعَاوِیه دیلی نے شہید کیا۔ایک قول کے مطابق حضرت عنترہ کی وفات جنگ صفین میں حضرت علی کے دورِ خلافت میں 37 ہجری میں ہوئی۔770 255 نام و نسب و کنیت حضرت عوف بن حارث بن رفاعہ انصاری حضرت عوف بن حارث بن رفاعه انصاری۔روایات میں آپ کا نام عوف بن حارث اور عوف بن عفراء بیان ہوا ہے۔عفراء آپ کی والدہ کا نام تھا۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو نجار سے تھا۔حضرت معاذ اور حضرت معوذ حضرت عوف کے بھائی تھے۔سب سے پہلے مکہ آکر بیعت کرنے والوں میں سے حضرت عوف انصار کے ان چھ افراد میں شامل تھے جنہوں نے سب سے پہلے مکہ آکر بیعت کی۔آپ بیعت عقبہ میں بھی شامل تھے۔