اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 312
312 245 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عمرو بن ثعلبہ انصاری حضرت عمرو بن ثعلبہ انصاری صحابی ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو عدی سے تھا۔اپنی کنیت سے زیادہ مشہور تھے۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت عمرو بن ثعلبہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی المی نام سے سیالہ مقام پر ملا اور یہاں پر اسلام قبول کیا اور آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔وضاح بن سلمہ ایک صحابی ہیں وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سو سال کی عمر میں بھی حضرت عمرو بن ثعلبہ کے سر پر جس جگہ رسول کریم صلی اللہ ہم نے ہاتھ پھیرا تھا وہاں بال سفید نہ ہوئے 246 735 حضرت عمرو بن حارث حضرت عمر و بن حارث۔حضرت عمر وسکا تعلق قبیلہ بنو حارث سے تھا۔بعض نے آپ کا نام عمرو بیان کیا ہے جبکہ دیگر آپ کا نام عامر بھی بیان کرتے ہیں۔بیان کانام عامر بھی بیان آپ کی کنیت ابو نافع تھی۔حضرت عمر و نے شروع میں ہی مکہ میں اسلام قبول کر لیا تھا۔آپ ہجرت حبشہ ثانیہ میں شامل تھے۔آپ کو غزوہ بدر میں شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔136