اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 306
اصحاب بدر جلد 5 306 یہاں اب ان کو سمجھ آگئی تھی کہ فتنہ والے کتن فتنہ پیدا کر رہے ہیں اور پھر کہا کہ اب اس سے یعنی دنیا سے یہ لوگ محبت رکھتے ہیں اور اسی کے پیچھے لگ گئے ہیں۔انہوں نے جان لیا ہے کہ حق ان کے ساتھ چمٹ گیا ہے تو وہ حق ان کے اور ان کے دنیاوی امور کے درمیان حائل ہو جائے گا اور ان لوگوں کو اسلام میں کوئی سبقت حاصل نہیں جس کے باعث یہ لوگ لوگوں کی اطاعت اور امارت کے حقدار ہوں۔ان لوگوں کو تو کوئی سبقت حاصل نہیں ہے کہ ان کو امیر بنایا جائے صرف فتنہ پیدا کر رہے ہیں۔ان لوگوں نے اپنے متبعین کو یہ کہہ کر دھوکا دیا کہ ہمارے امام مظلوم قتل کر دیئے گئے ہیں تاکہ یہ جابر بادشاہ بن جائیں اور یہ ایسی چال ہے جس کے ذریعہ وہ اس حد تک پہنچ گئے ہیں جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو۔اگر یہ لوگ 719 حضرت عثمان کے قصاص کا مطالبہ نہ کرتے تو لو گوں میں سے دوافراد بھی ان کی اتباع نہیں کرتے۔پھر آپ نے کہا کہ اے اللہ ! اگر تو ہماری مدد فرمائے جیسا کہ تو کئی مرتبہ مدد فرما چکا ہے اور اگر تُو ان کو ان کے مقصد میں کامیاب کرے تو ان کے لیے اس وجہ سے کہ انہوں نے تیرے بندوں میں نئی باتیں پیدا کر دی ہیں ایک درد ناک عذاب جمع رکھ۔محمد بن عمرو وغیرہ سے مروی ہے کہ جنگ صفین میں خوب زوروں کی جنگ ہو رہی تھی اور قریب تھا کہ دونوں فریق فنا ہو جائیں۔معاویہ نے کہا یہ وہ دن ہے کہ جس میں عرب فنا ہو جائیں گے سوائے اس کے کہ انہیں اس غلام یعنی عمار بن یاسر کی کمزوری پہنچے۔یعنی حضرت عمار شہید کر دیے جائیں۔تین دن اور رات شدید جنگ رہی۔تیسرا دن ہوا تو حضرت عمار نے ہاشم بن عتبہ بن ابی وقاص سے کہا جن کے پاس اس روز جھنڈا تھا کہ میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں مجھے ساتھ لے چلو۔ہاشم نے کہا اے عمار ! آپ پر خدا کی رحمت ہو۔آپ ایسے آدمی ہیں کہ جنگ آپ کو ہلکا اور خفیف سمجھتی ہے۔میں تو جھنڈا اس امید پر لے کر چلوں گا کہ اس کے ذریعہ سے میں اپنی مراد کو پہنچ جاؤں۔اگر میں کمزوری دکھاؤں گا تو پھر بھی موت سے امن میں نہیں ہوں۔وہ برابر ان کے ساتھ رہے یہاں تک کہ انہوں نے سوار کیا۔اپنے ساتھ سوار کر لیا۔پھر حضرت عمار اپنے لشکر میں کھڑے ہوئے۔ڈو الکلاع اپنے لشکر کے ساتھ ان کے مقابلے پر کھڑا ہوا۔ان دونوں نے آپس میں جنگ کی اور قتل ہوئے۔دونوں لشکر برباد ہو گئے۔حضرت عمار پر حوی السکسکی اور ابو غادیہ مزنی نے حملہ کیا اور ان دونوں نے آپ کو شہید کر دیا ابو العادیہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے قتل کیسے کیا؟ تو اس نے کہا کہ جب وہ اپنے لشکر کے ساتھ ہمارے قریب ہوئے اور ہم ان کے قریب ہوئے تو انہوں نے پکارا کہ کوئی مقابلہ کرنے والا ہے۔سکاسک یمن کے ایک قبیلہ کا نام ہے اس میں سے ایک شخص نکل کر آیا۔دونوں نے ایک دوسرے پر تلوار چلائی۔پھر حضرت عمار نے سکسکی کو قتل کر دیا۔پھر انہوں نے پکارا کہ اب کون مقابلہ کرنا چاہتا ہے ؟ حمیر یمن کے ایک قبیلہ کا نام، اس میں سے بھی ایک شخص مقابلے کے لیے گیا۔دونوں نے ایک دوسرے پر تلوار چلائی۔عمار نے حمیری کو قتل کر دیا۔حمیری نے ان کو زخمی کر دیا تھا۔پھر انہوں نے