اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 298
اصحاب بدر جلد 5 298 سال کی عمر میں ہوئی۔بعضوں کے نزدیک 93 سال یا 91 سال عمر ہے۔حضرت عمار بن یاسر کی تدفین صفین میں ہی ہوئی۔689 يحيى بن عابس بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمار بن یا سر کو شہید کیا گیا اس وقت انہوں نے کہا کہ مجھے میرے کپڑوں میں دفن کرنا کیونکہ میں داد خواہ ہوں گا۔حضرت علی نے حضرت عمار کو ان کے کپڑوں میں ہی دفن کیا۔690 ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت علی نے حضرت عمار بن یاسر اور ہاشم بن عقبہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔حضرت عمار کو آپ نے اپنے قریب رکھا اور ہاشم کو ان کے آگے اور دونوں پر ایک ہی مرتبہ پانچ یا چھ یا سات تکبیریں کہیں۔691 تو یہ تھے وہ صحابہ جنہوں نے حق کے لئے لڑائی کی اور حق کے لئے جان دی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔692 عمار بن یاسر وہ شخص تھے جن سے آنحضرت ملا ہم نے ہمیشہ محبت کی حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضرت عمرو بن عاص نے کہا کہ رسول اللہ صلی امینی کیم جس شخص سے اپنی وفات کے دن تک محبت کرتے رہے ہوں مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اسے دوزخ میں ڈال دے گا۔لوگوں نے کہا کہ ہم دیکھتے تھے کہ آنحضرت صلی یی کم تم سے محبت کرتے تھے اور تم کو عامل ل بناتے تھے۔حضرت عمر و بن عاص نے کہا کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ صلی علی کرم مجھ سے محبت کرتے تھے یا میری تالیف قلب فرماتے تھے۔لیکن ہم آپ کو ایک شخص سے محبت کرتے دیکھتے تھے۔لوگوں نے کہا کہ وہ کون شخص ہے ؟ حضرت عمر و بن عاص نے کہا کہ عمار بن یاسر وہ شخص تھے جن سے آنحضرت صلی اللہ ہم نے ہمیشہ محبت کی۔لوگوں نے اس بات کو سن کے کہا کہ جنگ صفین میں تم لوگوں نے ہی تو انہیں شہید کیا تھا۔حضرت عمرو بن عاص اس وقت امیر معاویہ کی طرفداری میں تھے۔تو حضرت عمرو بن عاص نے کہا کہ اللہ کی قسم !ہم نے ہی انہیں قتل کیا ہے۔ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عمرو بن عاص کہتے ہیں کہ میں دو آدمیوں کے متعلق گواہ ہوں کہ رسول اللہ صلی یکم اپنی وفات تک ان سے محبت کرتے تھے وہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ اور حضرت عمار بن یاسر تھے۔693 ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت عمار بن یاسر کو شہید کر دیا گیا تو عمرو بن حزم حضرت عمرو بن عاص کے پاس آئے اور کہا کہ عمار کو شہید کر دیا گیا ہے اور میں نے رسول اللہ صلی علیم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس کو باغی گروہ شہید کرے گا۔تو حضرت عمرو گھبر اگر اٹھے اور حضرت معاویہ کے پاس گئے۔حضرت معاویہ نے پوچھا کہ خیریت تو ہے ؟ انہوں نے کہا