اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 209

اصحاب بدر جلد 5 209 آپ آنحضور صلی علیہ کم کا ہر کام کرتے تھے۔آپ کو جوتی پہناتے۔کہیں ساتھ جانے کی ضرورت ہوتی تو ساتھ جاتے۔جب آنحضور صلی علیکم غسل فرماتے تو آپ پر وہ لے کر کھڑے رہتے۔صحابہ میں آپ صاحب السواک کے لقب سے مشہور تھے۔ایک اور روایت کے مطابق آپ کو صاحب السواک، صاحب الوساد اور صاحب النعلین بھی کہا جاتا ہے۔479 عبد اللہ بن مسعود رسول اللہ صلی ایم کے رازدار، آپ کا بستر بچھانے والے، آپ کی مسواک اور نعلین وغیرہ رکھنے والے تھے۔یہ جو عربی کے لفظ بولے گئے ہیں وہ یہ تھے کہ آپ کا بستر بچھانے والے تھے، مسواک کرواتے تھے ، وضو کرواتے تھے ، آنحضرت صلی لی ایم کے لئے نہانے کا انتظام کرتے تھے ، آپ کا بستر بچھاتے تھے۔بستر بچھانے والے کو صاحب السواد کہتے ہیں۔اور آپ کی نعلین مبارک، جو تیاں رکھنے اور ٹھیک کرنے کا کام بھی کرتے تھے اس لئے صاحب النعلین بھی آپ کو کہا جاتا ہے۔وضو کا پانی رکھنے والے تھے۔آنحضرت صلی علیہ کم جب بھی سفر میں ہوتے تو آپ ہی یہ کام کرتے۔ابو ملیح سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی ا یکم جب غسل فرماتے تو حضرت عبد اللہ بن مسعود پر دہ کرتے تھے اور جب آپ سوتے تو آپ کو بیدار کرتے تھے۔آپ کے ہمراہ سفر میں مسلح ہو کر جاتے تھے۔480 حضرت ابو موسیٰ روایت کرتے ہیں کہ جب ہم یمن سے نئے نئے پہلی دفعہ آئے تو یہی سمجھتے تھے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود آنحضرت صلی علیم کے اہل بیت میں سے ہیں کیونکہ ان کی اور ان کی والدہ کی آمد ورفت آنحضور صلی ا م کے ہاں بہت زیادہ تھی۔31 481 گھر میں آنا جانا بہت زیادہ تھا۔جتنا کام کرتے تھے اور والدہ بھی آتی جاتی تھیں تو اس سے یہ کہتے ہیں کہ ہم جب نئے نئے مدینہ میں آئے تو ہم سمجھے کہ یہ بھی آنحضرت صلی لی ایم کے اہل بیت میں سے ہیں۔دونوں ہجرتوں میں شامل اور جنت کی بشارت حضرت عبد اللہ بن مسعود دونوں ہجرتوں میں شامل تھے ہجرت حبشہ میں بھی اور ہجرت مدینہ میں بھی۔غزوہ بدر، احد، خندق اور بیعت رضوان وغیرہ میں آنحضور صلی ا ولم کے ساتھ شامل تھے۔آنحضور صلی ایام کے بعد جنگ یرموک میں بھی شامل ہوئے۔آپ ان صحابہ میں بھی شامل تھے جنہیں حضور نے ان کی زندگی میں ہی جنت کی بشارت دی تھی۔ابو جہل کو انجام تک پہنچانے میں ان کا حصہ 482 غزوہ بدر میں ابو جہل کو انجام تک پہنچانے میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کا بھی حصہ ہے۔حضرت انس سے مروی ہے کہ غزوہ بدر کے اختتام پر آنحضور صلی علی یم نے فرمایا کہ کیا کوئی ہے جو ابو جہل کے بارے میں درست خبر لائے۔عبد اللہ بن مسعود گئے اور دیکھا کہ ابو جہل جنگ کے میدان میں شدید