اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 558 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 558

558 154 صحاب بدر جلد 4 حضرت سنان بن صیفی حضرت سنان بن صیفی۔ان کا تعلق خزرج کی شاخ بنو سلمہ سے تھا۔ان کی والدہ کا نام نائلہ بنت قیس تھا۔ان کا ایک بیٹا مسعود بھی تھا۔12 نبوی میں مصعب بن عمیر کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں انہوں نے اسلام قبول کیا۔یہ بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر دیگر ستر انصار کے ساتھ شامل ہوئے اور غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔1265 غزوہ خندق میں بھی یہ شریک تھے اور اس میں آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔1266 155 نام و نسب حضرت سہل بن حنیف حضرت سهل بن حنیف انصاری -- حنیف ان کے والد تھے۔والدہ کا نام ہند بنت رافع تھا۔والدہ کی طرف سے آپ کے دو بھائی تھے عبد اللہ اور نعمان اور ان کی اولاد میں بیٹے اسعد اور عثمان اور سعد تھے۔حضرت سہل کی اولاد مدینہ اور بغداد میں مقیم رہی۔آنحضرت صلی علی کریم نے آپ کے اور حضرت علی کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔انہوں نے غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں آنحضرت صلی علیم کے ہمراہ شرکت کی۔بنو نضیر کے اموال غنیمت میں سے حصہ پانے والے حضرت سہل بن حنیف عظیم المرتبت صحابی تھے لیکن آپ کے مالی حالات مضبوط نہ تھے۔حضرت ابنِ عيينه بیان کرتے ہیں کہ میں نے زہری کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی ال ولیم نے بنو نضیر کے اموال میں سے حضرت سہل بن حنیف اور حضرت ابودجانہ کے علاوہ انصار میں سے کسی کو حصہ نہیں دیا کیونکہ یہ دونوں تنگدست تھے۔1267 اپنے لوگوں میں شرک مٹانے کے ایک ترکیب ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الم کے مدینہ ہجرت فرمانے کے بعد حضرت علی نے