اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 367
ب بدر جلد 4 367 اپنے ساتھی محمد یعنی آنحضرت صلی للی علم سے کہو کہ اب یہاں سے چلے جائیں کیونکہ مقررہ مدت گزر چکی ہے، تین دن ٹھہرنے کی شرط تھی، تین دن ہو گئے ہیں۔چنانچہ نبی کریم صلی لیکن وہاں سے روانہ ہو گئے۔حضرت حمزہ کی ایک بیٹی حضرت حمزہ کی بیٹی معمارہ، ایک روایت میں ان کا نام امامہ اور دوسری روایت میں آمد اللہ بھی ملتا ہے ، آپ ملی تعلیم کے پیچھے پیچھے آئیں کہ اے چا! اے چا! حضرت علی نے جاکر اسے لے لیا، پکڑ لیا۔اس کا ہاتھ پکڑا اور حضرت فاطمہ علیہا السلام سے کہا کہ آپؐ چچا کی بیٹی کو لے لیں۔انہوں نے اس کو سوار کر لیا۔اب حضرت علی، حضرت زید ، اور حضرت جعفر حضرت حمزہ کی لڑکی کی بابت جھگڑنے لگے۔حضرت علی کہنے لگے کہ میں نے تو اس کو لیا ہے اور میرے چچا کی بیٹی ہے اور حضرت جعفر نے کہا کہ میرے چا کی ی ہے اور اس کی خالہ اسماء بنت تخمیس میری بیوی ہے اور حضرت زید نے کہا کہ میرے بھائی کی بیٹی ہے جیسا کہ آنحضرت صلی الی ایم نے مواخات قائم کرائی تھی۔پھر نبی صلی لی ہم نے اس کے متعلق فیصلہ کیا کہ وہ اپنی خالہ کے پاس رہیں یعنی حضرت جعفر جو تھے ان کے پاس رہے۔پھر آپ صلی لی ایم نے فرمایا کہ خالہ بمنزلہ ماں کے ہے اور حضرت علی سے کہا تم میرے ہو اور میں تمہارا ہوں اور حضرت جعفر سے کہا تم صورت اور سیرت میں مجھ سے ملتے جلتے ہو اور حضرت زید سے کہا کہ تم ہمارے بھائی ہو اور دوست ہو۔حضرت علی نے کہا کہ آپ حمزہ کی بیٹی سے شادی نہیں کر لیتے ؟ آپ صلی علیم نے فرمایا کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔میرے دودھ بھائی ہیں اور میں اس بچی کا چچا ہوں۔یہ روایت بخاری میں ہے اور سیرۃ الحلبیہ میں بھی ہے۔866 حضرت ام ایمن فکا تعارف اور حضرت زید سے شادی حضرت زید بن حارثہ نے حضرت ام ایمن سے شادی کی تھی۔حضرت ام ایمن کا نام بر گۃ تھا اور آپ اپنے بیٹے ایمن کی وجہ سے ام ایمن کی کنیت سے مشہور تھیں۔آپ حبشہ کی رہنے والی تھیں۔نبی کر نیم ملی ایم کے والد حضرت عبد اللہ کی کنیز تھیں۔ان کی وفات کے بعد حضرت آمنہ کے پاس رہنے جب رسول کریم صلی اہلیہ کی عمر چھ سال کی تھی تو آپ کی والدہ ماجدہ آپ کو ساتھ لے کر اپنے میکے سے ملنے مدینہ گئیں تو اس وقت حضرت ام ایمن بطور خادمہ ساتھ تھیں، چھوٹی بھی ہوں گی۔مدینہ سے واپسی پر جب ابواء مقام جو کہ مسجد نبوی سے پانچ میل کے فاصلے پر ہے پہنچے تو حضرت آمنہ کی وفات ہو گئی۔حضرت ام ایمن آنحضور صلی اللہ ہم کو انہی دو اونٹوں پر مکہ واپس لے آئیں جن پر وہ مکہ سے گئی تھیں۔آنحضرت صلی اللہ نام کے دعویٰ نبوت سے قبل مکہ میں حضرت ام ایمن کی شادی عبید بن زید سے ہوئی جو خود ایک حبشی غلام تھے۔ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام ایمن تھا۔حضرت ایمن نے غزوہ حنین میں شہادت کا مقام حاصل کیا۔حضرت ام ایمن کے خاوند کی وفات ہو گئی تو آپ کی شادی حضرت