اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 242 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 242

242 80 صحاب بدر جلد 4 حضرت حریث بن زید انصاری اپنے ایک بھائی کے ساتھ جنگ بدر میں شامل ہونے والے وا ہے۔حضرت محرّيث بن زید انصاری۔ایک روایت میں ان کا نام زید بن ثعلبہ بھی بیان ہوا۔حضرت حریت کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زید بن حارث سے تھا۔آپ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے جنہیں اذان کی بابت رؤیا دکھائی گئی تھی۔آپے غزوہ احد میں بھی شامل ہوئے تھے۔5 575 ان کے بھائی کو بھی اذان کے الفاظ کے بارے میں بتایا گیا تھا۔576 81 نام و نسب حضرت حصين بن حارث تین بھائی جو جنگ بدر میں شامل ہوئے آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں پہلا نام ہے حضرت حصین بن حارث کا۔حضرت حصین کی والدہ شخیلہ بنت خُزاعی تھیں۔ان کا تعلق بنو مطلب بن عَبدِ مَنَاف سے تھا۔ہجرت مدینہ اور مواخات انہوں نے اپنے دو بھائیوں حضرت طفیل اور حضرت عبیدہ کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ان کے ساتھ حضرت مسطح بن أثاثه اور حضرت عباد بن مطلب بھی تھے۔مدینہ میں آپ نے حضرت عبد الله بن سلمة عجلانی کے گھر قیام کیا۔روایت کے مطابق آنحضور صلی الم نے حضرت حصین کی عبد اللہ بن جبیر کے ساتھ مواخات قائم فرمائی۔یہ محمد بن اسحاق کے مطابق ہے۔تمام غزوات میں شمولیت حضرت حصين " نے غزوہ بدر اور احد سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ایم کے ساتھ