اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 200 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 200

200 تاب بدر جلد 4 والوں نے کہا کہ ہمارے شاعر نے اس دن ایسے ایسے کہا تھا اس نے بھی وہی جاہلانہ شعر پڑھ دیئے۔پھر پہلے قبیلے والوں نے کہا کہ ہمارے شاعر نے اس دن ایسے ایسے کہا تھا۔پس وہ سب آپس میں ایک وقت تھا کہ محبت اور پیار سے بیٹھے باتیں کر رہے تھے لیکن اس فتنہ کی وجہ سے آپس میں تلخ کلامی کرنے لگے، جھگڑنے لگے اور تفاخر کرنے لگے یہاں تک کہ ان میں سے دو افراد حضرت اوس بن قیظی اور حضرت جبار بن صخر باہم الجھ پڑے۔ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ اگر تم چاہو تو ہم ابھی جنگ کا آغاز کر دیتے ہیں۔یہاں تک نوبت آگئی کہ دونوں فریق غصہ میں آکر لڑائی کی جگہ مقرر کرنے لگے اور زمانہ جاہلیت کے دعوے کرنے لگے۔رسول اللہ صلی الی ریتم تک اس کی خبر پہنچی تو آپ اوس اور خزرج کے پاس آئے۔آپ کے ساتھ مہاجرین صحابہ کرام تھے۔آپ صلی اللہ ہم نے فرمایا اے مسلمانوں کے گروہ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔کیا تم اب بھی جاہلیت والے دعوے کرتے ہو جبکہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں اور اللہ نے تمہیں اسلام کی طرف ہدایت دے دی ہے اور اس کے ذریعہ تمہیں عزت بخشی اور تم سے جاہلیت کا معاملہ ختم کر دیا۔تمہیں کفر سے بچا لیا ہے اور تم میں باہم الفت ڈال دی ہے۔کیا تم پہلے کی طرح کفر میں لوٹنے لگے ہو۔صحابہ کرام کو پتہ چل گیا کہ یہ ایک شیطانی وسوسہ ہے اور ان کے دشمن کی چال ہے۔پس انہوں نے اپنے ہتھیار پھینکے اور رونے لگ گئے اور اوس اور خزرج کے افراد آپس میں گلے ملنے لگے اور رسول اللہ صلی الی یوم کے ساتھ سر تسلیم خم کئے اطاعت کا دم بھرتے واپس آگئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دشمن شاس بن قیس کی لگائی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کر دیا تھا۔اس پر یہ آیت بھی اتری که قُلْ يَاهْلَ الكِتب لِمَ تَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللَّهِ وَاللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا تَعْمَلُونَ قُلْ يَاهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (آل عمران :10،99) کہ ان سے کہہ دے اے اہل کتاب ! کیوں تم اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہو جبکہ اللہ اس پر گواہ ہے جو تم کرتے ہو۔اور کہہ دے اے اہل کتاب ! تم اسے جو ایمان لایا ہے اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو یہ چاہتے ہوئے کہ اس راہ میں کبھی پیدا کر وجب کہ تم حقیقت پر گواہ ہو اور اللہ اس سے غافل نہیں جو تم کرتے ہو۔حضرت اوس بن قیظی اور حضرت جبار بن صخر اور جو اُن کے ساتھی تھے جنہوں نے شاس کے بہکاوے میں آکر جاہلیت کے زمانے کی طرح کا مظاہرہ کیا تھا ایسے لوگوں کے بارے میں بھی پھر یہ حکم نازل ہوا کہ يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا فَرِيقًا مِنَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ يَرُدُّوكُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ كَفِرِينَ وَ كَيْفَ تَكْفُرُونَ وَ اَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ أَيْتُ اللهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ ۖ وَمَنْ يَعْتَصِمُ بِاللَّهِ فَقَدْ هُدى إلى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (آل عمران: 102۔101) کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اگر تم نے ان لوگوں میں سے جنہیں کتاب دی گئی کسی گروہ کی اطاعت کی تو وہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد ایک دفعہ پھر کا فر بنا دیں گے اور تم کیسے انکار کر سکتے ہو جبکہ تم پر اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کار سول موجود ہے اور جو مضبوطی سے اللہ کو پکڑلے تو یقینا وہ صراط مستقیم کی طرف ہدایت دیا گیا ہے۔495