اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 194 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 194

194 59 صحاب بدر جلد 4 حضرت ثَعْلَبَه بن غنمه حضرت ثَعْلَبَه بن غنمه۔حضرت ثعلبہ کا نام ایک روایت میں ثَعْلَبَه بن عِنَبَہ بھی بیان ہوا ہے۔حضرت ثعلبہ کی والدہ کا نام جھیڑ ہ بنت قین تھا۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلے بنو سلمہ سے تھا۔بیعت عقبہ ثانیہ میں شمولیت حضرت ثعلبہ اُن ستر اصحاب میں شامل تھے جنہوں نے بیعت عقبہ ثانیہ میں حضور صلی للی کم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔حضرت ثعلبہ جب ایمان لائے تو آپ نے ، حضرت معاذ بن جبل اور عبد الله بن أنيس نے مل کر بنو سلمہ کے یعنی اپنے قبیلے کے ہی بت توڑے۔آپ غزوہ بدر، احد اور خندق میں شریک ہوئے اور غزوہ خندق میں هُبَيرها بن أَبِي وَهَب نے حضرت ثعلبہ کو شہید کیا۔ایک روایت کے مطابق حضرت ثعلبہ غزوہ خیبر کے موقع پر شہید ہوئے تھے۔484 60 حضرت ثقف بن عمرو حضرت ثقف بن عمر و۔حضرت تقف بن عمرو کے قبیلہ کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔بعض نے بنو اسلم، بعض کے نزدیک بنو اسد تھا، جبکہ بعض آپ کا تعلق قبیلہ بنو سلم سے بتاتے ہیں۔آپ بنو اسد کے حلیف تھے لیکن بعض کے نزدیک آپ بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔یہ اپنے دو بھائیوں کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے جن کے نام حضرت مالک بن عمرو اور مدلاج بن عمر و ہیں۔حضرت ثقف بن عمر و اولین مہاجرین میں سے تھے۔شہادت غزوہ بدر، احد، خندق، حدیبیہ اور خیبر میں شامل ہوئے اور غزوہ خیبر میں آپ کی شہادت ہوئی۔485