اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 186
186 49 صحاب بدر جلد 4 حضرت تمیم مولی بنو هنم انصاری حضرت تمیم مولی بنو غنم انصاری۔حضرت تمیم بنو غنم بن التسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔3 463 50 حضرت ثابت بن اقرم بن ثعلبہ 464 ان کا نام حضرت ثابت بن اقرم بن ثعلبہ بن عدی بن عجلان تھا۔انصاری قبیلہ بنو عمر و بن عوف کے حلیف تھے۔آپ بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیم کے ہمراہ شریک رہے۔جب رسول اللہ صلی علی تم مدینہ تشریف لائے تو عاصم بن عدی کو مسجد دی کہ وہ اس میں اپنا گھر بنائیں مگر عاصم نے عرض کیا کہ یارسول اللہ میں اس مسجد کو گھر نہیں بناؤں گا جس میں اللہ تعالیٰ نے جو اتار نا تھا اس کو اتارا ہے۔البتہ آپ اس کو ثابت بن اقرم کو دے دیں کیونکہ اس کے پاس کوئی گھر نہیں ہے تو آپ نے حضرت ثابت بن اقرم کو یہ جگہ عطا فرما دی۔ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔55 غالباً یہ جگہ جو دی تھی وہ مسجد کا حصہ ہو گی یا اس کے قریب ترین جگہ ہو گی اور کسی وقت میں وہاں نمازیں بھی پڑھی جاتی ہوں گی بہر حال ترجمہ کرنے والوں نے جو ترجمہ کیا ہے میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے۔بعض باتوں کی وضاحت ہوتی ہے اس لئے ریسرچ سیل والے جو یہ نوٹس بھجواتے ہیں اس کو ذرا تحقیق کر کے صحیح طرح بھیجا کریں۔صرف سکول کے بچوں کی طرح ترجمے نہ کر دیا کریں۔جنگ موتہ میں علمبردار 465 پھر جنگ موتہ میں حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی شہادت کے بعد اسلامی جھنڈ ا حضرت ثابت بن اقرم نے اٹھایا اور کہا کہ اے مسلمانوں کے گروہ! اپنے میں سے کسی ایک شخص کو اپنا سر دار مقرر کرو۔لوگوں نے کہا ہم آپ کو مقرر کرنا چاہتے ہیں۔آپ نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔اس پر لوگوں نے حضرت خالد بن ولید کو اپنا سر دار مقرر کر لیا۔ابن ہشام کی سیرۃ النبی میں اس کا ذکر ہے۔466