اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 2 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 2

تاب بدر جلد 4 2 میرے اور میرے بیٹے کے درمیان بنو عبس میں فروخت کر کے دوری ڈال دی ہے۔آپ صلی یی یکم نے قیدی کے مالک کو بلایا۔جب بلایا تو دیکھا کہ وہ ابو اسید ساعدی تھے۔آپ نے پوچھا کیا تم نے اس کے اور اس کے بچے کے درمیان دوری ڈالی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ بچہ چلنے سے معذور تھا اور یہ اس کو اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتی تھیں۔اس لئے میں نے اس کو بنو عبس میں فروخت کر دیا۔رسول اللہ صلی ا ہم نے فرمایا کہ تم خود جا کر اسے لے کے آؤ۔چنانچہ حضرت ابواسید جاکر اس بچے کو واپس لائے اور اسے اس کی ماں کو لوٹا دیا۔آنحضرت سلیم نے فرمایا چاہے اس میں طاقت ہے یا نہیں، چاہے وہ قیدی ہو یا لونڈی ہو یا غلام ہو 5 لیکن ماں کو بچے کی وجہ سے تکلیف نہیں دی جاسکتی۔گھوڑوں اور اونٹوں کی دوڑ نبی کریم صلی اللہ تم نے ایک دفعہ گھوڑوں اور اونٹوں کی دوڑ لگوائی۔آپ کی اونٹنی جس پر حضرت بلال سو تھے سب اونٹوں سے آگے نکل گئی۔اسی طرح آپ کا ایک گھوڑا تھا۔گھوڑوں کی دوڑ لگوائی اور آپ ملی ایم کے گھوڑے پر ابواسید ساعدی سوار تھے اور اس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔6 ان کے بیٹے کو آمحضرت مصلی الم نے اپنی ران پر بٹھایا اور نام رکھا حضرت سہل بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت ابو اسید کے ہاں ان کے بیٹے منذر بن ابی اسید پیدا ہوئے تو ان کو نبی کریم صلی علیکم کی خدمت میں لایا گیا۔آپ نے اس بچے کو اپنی ران پر بٹھا لیا۔اس وقت حضرت ابواسید بیٹھے ہوئے تھے۔اتنے میں نبی کریم صلی اللہ کی کسی کام میں مشغول ہو گئے۔حضرت ابواسید نے اشارہ کیا تو لوگ مندر کو آپ کی ران پر سے اٹھا کر لے گئے۔جب آپ کو فراغت ہوئی تو پوچھا کہ بچہ کہاں گیا ؟ حضرت ابواسید نے عرض کیا یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے اس کو گھر بھیج دیا ہے۔آپ نے پوچھا اس کا نام کیا رکھا ہے ؟ ابواسید نے کوئی نام بتایا کہ فلاں نام رکھا ہے۔آپ نے فرمایا نہیں۔اس کا نام مخلد ہے۔آپ نے اس دن اس کا نام منذر رکھا۔شارحین نے نبی کریم صلی علیم کا اس بچے کا نام منذر رکھنے کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ حضرت ابواسید کے چازاد بھائی کا نام منذر بن عمر و تھا جو بئر معونہ میں شہید ہوئے تھے۔پس یہ نام تفاؤل کی وجہ سے رکھا گیا تھا کہ وہ بھی ان کے اچھے جانشین ثابت ہوں۔8 آخری عمر میں بینائی زائل ہو جانا حضرت سلیمان بن یسار سے مروی ہے کہ حضرت عثمانؓ کی شہادت سے پہلے حضرت ابواسید الساعدی کی بینائی زائل ہو گئی۔نظر آنا بند ہو گیا۔آنکھیں خراب ہو گئیں تو اس بات پر آپ کہا کرتے تھے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے نبی کریم ملی ایل علم کی حیات مبارکہ میں بینائی سے نوازا اور وہ ساری برکات میں نے