اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 554 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 554

ناب بدر جلد 4 554 میں صبح و شام آیا کرتا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ اس کے درختوں میں سے جو باغ کی دیوار کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ان کی کھجوریں اس انصاری کو دیا کریں جس کا باغ تھا۔1254 148 حضرت سلیم بن حارث حضرت سلیم بن حارث انصاری۔ان کا تعلق بھی قبیلہ خزرج کے خاندان بنو دینار سے ہے اور ان کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ خاندان بنو دینار کے غلام تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت ضحاك بن حارث کے بھائی ہیں۔بہر حال جو معلومات ہیں اس کے مطابق یہ دونوں باتیں ہیں۔غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور غزوہ اُحد میں شہادت کا رتبہ پایا۔1255 149 حضرت سلیم بن عمرو تعلق حضرت سلیم بن عمر و انصاری۔ان کی والدہ کا نام اقد سُلیم بنت عمر و تھا اور آپ کا خزرج کے خاندان بنو سلمہ سے تھا اور بعض روایات میں آپ کا نام سُلیمان بن عمر و بھی ملتا ہے۔انہوں نے عقبہ میں ستر آدمیوں کے ساتھ بیعت کی اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور غزوہ احد کے موقع پر ان کی شہادت ہوئی اور آپ کے ساتھ آپ کے غلام عذرہ بھی تھے۔1256