اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 551
551 146 صحاب بدر جلد 4 حضرت سلمہ بن سلامه یمامہ کے حکمران اولین قبول اسلام کرنے والے پھر حضرت سلمہ بن سلامہ بدری صحابی تھے۔انصاری تھے اور قبیلہ اوس کے خاندان بنو اشھل سے ان کا تعلق تھا۔جب مدینہ میں رسول اللہ صلی علی یم کی بعثت کی خبر پہنچی تو آپ ان اولین لوگوں میں سے تھے جو آنحضور صلی لی کم پر ایمان لائے تھے۔1242 بیعت عقبہ اولیٰ و ثانیہ میں شامل آپ بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شامل ہوئے اور نیز آپ کو بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی للی نیلم کے ساتھ شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی۔حضرت عمر نے آپ کو اپنے دور خلافت میں یمامہ کا حکمران مقرر فرمایا۔1243 مواخات عمر بن قتادہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی یکم نے حضرت سلمہ بن سلامہ اور حضرت ابوسبرۃ بن ابی رقم کے درمیان مواخات قائم فرمائی لیکن ابن اسحاق کے نزدیک سلمہ بن سلامہ اور حضرت زبیر بن العوام کے درمیان مواخات قائم ہوئی۔4 1244 یہود کا آنے والے نبی کا انتظار اور پھر حسد کی وجہ سے انکار آپ اپنے بچپن کا ایک واقعہ خود بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ جب کہ میں چھوٹی عمر کا تھا اور اپنے خاندان کے چند آدمیوں میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک یہودی عالم وہاں آگیا اور اس نے ہمارے سامنے قیامت اور حساب اور میزان اور جنت اور دوزخ کا ذکر شروع کر دیا اور کہنے لگا کہ مشرک اور بت پرست جہنم میں ڈالے جائیں گے۔آپ کے خاندان کے لوگ چونکہ بت پرست تھے اس لئے وہ اس حقیقت کو نہیں سمجھتے تھے کہ مرنے کے بعد لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے۔ان لوگوں نے اس یہودی عالم سے پوچھا کہ کیا واقعی لوگ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟ اور اپنے اعمال کا بدلہ پائیں گے۔آخرت کی زندگی کا ان کو کوئی تصور نہیں تھا۔اس نے کہا کہ ہاں۔انہوں نے پوچھا کہ اس کی نشانی کیا ہے ؟ اس پر اس نے مکہ اور یمن کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اس جگہ سے ایک نبی آئے گا۔اس پر ان لوگوں نے