اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 419 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 419

اصحاب بدر جلد 4 419 حضرت سعد کی قربانی اور نبی اکرم صلی ایم کی جانفشانی اور ایثار حضرت سعد نے جس طرح نبی کریم صلی الہ وسلم کی ہجرت مدینہ کے فوراً بعد رات کو حفاظت کی تھی، اسی طرح کا ان کا ایک اور واقعہ غزوہ خندق کے موقعے پر بھی تاریخ میں نظر آتا ہے۔اس کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ پہرہ دیتے ہوئے تھک جاتے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم۔جس طرح باقی صحابہ پہرہ دے رہے ہوتے تھے آپ بھی صحابہ کے ساتھ پہرہ دیتے اور سردی سے نڈھال ہو جاتے۔تب واپس آکر تھوڑی دیر میرے ساتھ لحاف میں لیٹ جاتے مگر جسم کے گرم ہوتے ہی پھر اس شگاف کی حفاظت کے لیے چلے جاتے۔اسی طرح متواتر جاگنے سے آپ ایک دن بالکل نڈھال ہو گئے اور رات کے وقت فرمایا کاش اس وقت کوئی مخلص مسلمان ہو تا تو میں آرام سے سو جاتا۔اتنے میں باہر سے سعد بن ابی وقاص کی آواز آئی۔آپ نے پوچھا کیوں آئے ہو۔انہوں نے کہا آپ کا پہرہ دینے آیا ہوں۔آپ نے فرمایا مجھے پہرے کی ضرورت نہیں۔تم فلاں جگہ جہاں خندق کا کنار اٹوٹ گیا ہے جاؤ اور اس کا پہرہ دو تا مسلمان محفوظ رہیں۔چنانچہ سعد اس جگہ کا پہرہ دینے چلے گئے اور پھر آپ صلی المیہ ہم کچھ دیر کے لیے سو گئے۔990 تمام غزوات میں شمولیت حضرت سعد نے رسول اللہ صلی علیم کے ساتھ غزوۂ بدر، احد، خندق، حدیبیہ ، خیبر ، فتح مکہ سمیت تمام غزوات میں شرکت فرمائی۔آپ رسول اللہ صلی علیکم کے بہترین تیر انداز صحابہ میں سے تھے۔991 حضرت سعد کے بارے میں ایک روایت میں بیان ہوا ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے جو جنگیں لڑیں ان میں سے ایک جنگ میں ایک وقت میں رسول اللہ صلی علیکم کے ساتھ سوائے حضرت طلحہ اور حضرت سعد کے کوئی نہ رہا۔992 درختوں کے پتے کھانا۔۔۔حضرت سعد رسول اللہ صلی للی نیلم کے ساتھ غزوات کے لیے نکلنے کی حالت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم علی ایم کے ساتھ جنگ کے لیے نکلتے تھے اور حالت یہ تھی کہ ہمارے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ ہوتی سوائے درختوں کے پتے ہی۔ہمارا یہ حال تھا کہ ہم میں سے ہر ایک اس طرح مینگنیاں کرتا جیسے اونٹ لید کرتا ہے یا بکریاں مینگنیاں کرتی ہیں یعنی خشک ، ان میں نرمی بالکل نہیں ہوتی تھی۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ بیان کرتے ہیں کہ ان ایام میں ہماری خوراک بول کے درخت، یہ ایک قسم کا کانٹے دار درخت ہوتا ہے اس کی بیلیں ہوا کرتی تھیں۔993