اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 311 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 311

تاب بدر جلد 4 311 تیرا بھائی عبد اللہ جنت میں باہم دوست ہیں۔اس پر ہند نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسہ میرے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان کی رفاقت میں پہنچا دے۔738 97 حضرت خُلیدہ بن قیس حضرت خلیدَہ بن قیس۔ان کی والدہ کا نام ادام بنت القین تھا جو کہ بنو سلمہ میں سے تھیں۔خليدة بن قیس کے علاوہ آپ کا نام خلید بن قیس، خالد بن قیس اور خالدہ بن قیس بھی ملتا ہے۔یہ غزوہ بدر اور احد میں شریک تھے۔ان کے حقیقی بھائی جن کا نام خلاد تھا بعض مورخین کے نزدیک یہ بھی بدری صحابہ میں شامل تھے۔739 98 نام و نسب حضرت خلیفہ بن عدی 740 ان کے نام کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔ان کا نام بعض نے خلیفہ بن عدی لکھا اور بعض نے عُلَيْفه بن عَدِتی۔غزوہ بدر اور غزوہ احد دونوں میں شریک تھے۔خلیفه بن عدی بن عمرو بن مالک بن عمر و بن مالک بن علی بن بیاضہ اصحاب بدر میں سے تھے۔غزوہ بدر سے پہلے مشرف با اسلام ہوئے اور سب سے پہلے غزوہ بدر میں شریک ہو کر بدری صحابی ہونے کی سعادت حاصل کی۔اس کے بعد غزوہ احد میں شریک ہوئے۔غزوہ احد کے بعد ان کا نام پر دہ اختفاء میں چلا جاتا ہے، ظاہر نہیں ہو تا، مزید کوئی معلومات نہیں ان کے بارے میں ، اور حضرت علی کے عہد خلافت میں منظر عام پر آتا ہے۔بڑا لمبا عرصہ ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں ، پھر علی کے عہد خلافت میں پیش آنے والی تمام لڑائیوں میں یہ حضرت علی کے ساتھ شریک ہوئے۔اور وفات کے سال کے بارے میں بھی سیرت کی کتابوں میں کچھ نہیں ملتا۔741