اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 285 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 285

تاب بدر جلد 4 285 673 ضرورت کو پوری کرنے والی چیز ہو وہ اس پر قناعت کرے اور اللہ عزوجل کو راضی رکھے۔حضرت علی نے وہاں یہ دعا کی۔حضرت خباب کی وفات 137 ہجری میں 173 برس کی عمر میں ہوئی تھی۔674 89 حضرت خباب مولیٰ عتبہ بن غزوان حضرت خباب مولیٰ عتبہ بن غزوان۔حضرت خباب حضرت عقبہ بن غزوان کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ کی کنیت ابو بھی تھی۔بنو نوفل کے حلیف تھے۔آنحضرت صلی الیم نے ہجرت مدینہ کے وقت آپ کی مواخات حضرت تمیم مولی خراش بن حقمه سے کروائی تھی۔ہوئے۔حضرت خباب غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی یکم کے ساتھ شامل 19 ہجری میں آپ کی وفات مدینہ میں ہوئی۔اس وقت آپ کی عمر پچاس سال تھی۔ان کا جنازہ حضرت عمرؓ نے پڑھایا۔5 675 90 نام و نسب حضرت خُبيب بن اساف 676 ย حضرت حبیب بن اساف۔حضرت حبیب عما تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو منقہ سے تھا اور حضرت خبیب کا نام ایک دوسرے قول کے مطابق حبیب بن يساف بھی بیان ہوا ہے۔ان کے والد کا نام اساف ہے جبکہ ایک دوسرے قول کے مطابق یسافی بھی بیان ہوا ہے۔اسی طرح ان کے دادا کا نام عتبہ کے علاوہ عِنَبَہ بھی بیان کیا جاتا ہے حضرت حبیب کی والدہ کا نام سلمیٰ بنت مسعود تھا۔ان کی اولاد میں سے ایک بیٹا ابو کثیر تھا جس کا نام عبد اللہ تھا جو جمیلہ بنت عبد الله بن أبي بن سلول کے بطن سے پید ا ہوا تھا۔دوسرے بیٹے کا نام عبد الرحمن تھا جو ام ؤلد کے بطن سے پیدا ہوا تھا۔ایک بیٹی اُنھیہ تھی جو زینب بنت قیس کے بطن سے