اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 243 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 243

تاب بدر جلد 4 243 شرکت کی۔حضرت محصین کے دو بھائیوں حضرت عبیدہ اور حضرت طفیل نے بھی غزوہ بدر میں شرکت کی۔حضرت حصین کی وفات 32 ہجری میں ہوئی۔اولاد 577 حضرت محصين کے بیٹے کا نام عبد اللہ تھا۔ان کی بیٹیاں خدیجہ اور ہند تھیں۔انہوں نے بھی اسلام قبول کیا۔578 غزوہ خیبر کے وقت رسول اللہ صلی علیم نے ان دونوں کو سو سق غلہ عطا فرمایا۔ایک وسق جو ہے وہ 60 صاع ہوتے ہیں۔اور ایک صاع کچھ کم اڑھائی سیر کے برابر ہوتا ہے تو اس طرح تقریباً 375 من غلہ آنحضرت صلی علیم نے ان کو ان کے والد کی وجہ سے عطا فرمایا۔579 82 حضرت حمزہ بن عبد المطلب آج حضرت حمزہ بن عبد المطلب کا ذکر کروں گا۔ان کا ذکر خاص طور پہ جس طرح یہ ہوئے تفصیل سے تاریخ اور احادیث میں بیان ہے۔اسی طرح ان کی شہادت کا واقعہ بھی۔نام و نسب و کنیت یہ سید الشہداء کے لقب سے مشہور ہیں اور اسی طرح اسد اللہ اور اسد رسول بھی ان کا لقب ہے۔حضرت حمزہ سردار قریش حضرت عبد المطلب کے صاحبزادے اور رسول اللہ صلی نیلم کے چچا تھے۔حضرت حمزہ کی والدہ کا نام ہالہ تھا اور یہ بھی رسول اللہ صلی علیکم کی والدہ حضرت آمنہ کی چچازاد بہن تھیں۔580 حضرت حمزہ رسول اللہ صلی علیم سے دو سال اور ایک روایت کے مطابق چار سال عمر میں بڑے تھے۔حضرت حمزہ آنحضرت صلی علی ایم کے رضاعی بھائی بھی تھے۔ایک لونڈی تھی ثوبیہ انہوں نے دونوں کو دودھ پلایا تھا۔581 قبول اسلام حضرت حمزہ نے آنحضرت صلی علیم کے دعوی نبوت کے بعد چھ نبوی میں دارِ ارقم کے زمانہ میں اسلام قبول کرنے کی توفیق پائی۔582