اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 6 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 6

تاب بدر جلد 4 6 وعدوں کو پورا کرنا اور جو ان دونوں کے رشتہ دار ہیں ان سے صلہ رحمی کرنا، انہیں جوڑے رکھنا، ان کے دوستوں کی عزت کرنا۔17 اس طرح ان کو بھی ثواب پہنچتا رہے گا۔ان کی روح کو بھی ثواب پہنچتار ہے گا۔ان کی مغفرت کے سامان ہوتے رہیں گے۔مالك بن ربیعہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: اے اللہ !سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما۔تو ایک شخص نے کہا اور بال کتروانے والوں کی ؟ تو آپ نے تیسری یا چوتھی مرتبہ فرمایا اور بال کتروانے والوں کی بھی۔میں بھی اس روز سر منڈائے ہوئے تھا مجھے اس سے جو مسرت ہوئی وہ مجھے سرخ اونٹ یا بہت زیادہ مال ملنے پر بھی نہ ہوتی۔8 18 عثمان بن از قسم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن فرمایا: تمہارے پاس جو مالِ غنیمت ہے اسے چھوڑ دو تو حضرت ابو اسید الساعدی نے عائذ المرزبان کی تلوار رکھ دی تو حضرت ارقم نے اسے اٹھا لیا۔اور کہا یار سول اللہ ! یہ مجھے دے دیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار ان کو عطا کر دی۔19 حضرت ابو الأغور بن الحارث حضرت ابوالاغور بن حارث کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ابو الاغور کا نام کعب ہے جبکہ ابن عمارہ کے نزدیک ان کا نام حارث بن ظالم ہے۔آپ کے چاک نام کعب تھا۔جو نسب کو نہیں جانتے انہوں نے ابو الاغور کو ان کے چچا کعب کے نام سے منسوب کیا ہے۔ابن ہشام بھی یہی کہتے ہیں۔حضرت ابوالاغور کی والدہ اتم نیار بنت ایاس بن عامر تھیں ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی بن نجار سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔20