اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 189
189 52 52 صحاب بدر جلد 4 حضرت ثابت بن خالد انصاری حضرت ثابت بن خالد انصاری۔یہ قبیلہ بنو مالک بن نجار میں سے تھے۔غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور جنگ یمامہ میں بھی شامل ہوئے اور اسی جنگ میں یہ شہید ہوئے۔بعض کے نزدیک بئر معونہ کے واقعہ میں موقع پر شہید ہوئے۔473 53 حضرت ثابت بن خنساء حضرت ثابت بن خفاء۔ان کا تعلق قبیلہ بنو عم بن عدی بن نجار سے تھا اور غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت ان کو نصیب ہوئی۔474 54 حضرت ثابت بن عمر و بن زید حضرت ثابت بن عمرو بن زید۔ابن اسحاق اور زہری جو تاریخ کے لکھنے والے ہیں انہوں نے حضرت ثابت بن عمرو کا سلسلہ نسب بنو نجار سے بیان کیا ہے اور ابن مندہ نے ان کا سلسلہ نسب قبیلہ بنوا مجمع سے قرار دیا ہے جو انصار کے حلیف تھے۔غزوہ بدر میں یہ شامل ہوئے تھے اور غزوہ احد میں شہادت پائی۔475