اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 60 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 60

ناب بدر جلد 4 60 حضرت عمر نے فرمایا اللہ ان پر رحم فرمائے وہ ہمیشہ شہادت مانگا کرتے تھے اور جہاں تک مجھے معلوم ہے وہ ہمارے نبی کریم صلی للی نام کے بہترین صحابہ میں سے تھے اور شروع میں اسلام لائے تھے۔یہ حضرت عمر کے الفاظ ہیں۔146 25 حضرت ابو کبشه سُلیم پھر حضرت ابو کبشہ سُلیم ہیں۔کنیت ان کی ابو کبشہ ہے۔ان کی وفات دورِ خلافت حضرت عمر میں ہوئی۔بعض کے نزدیک آپ کا نام سلمہ تھا۔آپ رسول اللہ صلی علیم کے آزاد کردہ فارسی غلام تھے۔آپ بدری صحابی ہیں۔آپ کی پیدائش آؤس کی زمین پر ہوئی۔آپ کے وطن اور نسب کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔بعض فارسی، بعض دوسی اور بعض مکی بتاتے ہیں۔آپ دعوت اسلام کے قریب تر زمانے میں اسلام سے مشرف ہوئے اور ہجرت کی اجازت ملنے پر مدینہ چلے گئے اور بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ال نیم کے ہمر اور ہے۔147 جب حضرت ابو کبشہ نے مدینہ جانے کے لئے ہجرت کی تو آپ حضرت کلثوم بن الهدمہ کے ہاں ٹھہرے اور ایک روایت کے مطابق آپ حضرت سغدین خَیمہ کے پاس ٹھہرے۔حضرت عمرؓ کے خلیفہ مقرر ہونے کے پہلے روز حضرت ابو کبشہ کی وفات ہوئی۔یہ 22 جمادی الثانی 13 ہجری کی بات ہے۔148 26 26 نام و نسب حضرت ابولبابہ بن عبد المندر حضرت ابولبابہ کے نام کے بارے میں اختلاف ہے کہ ان کا نام بعض بشیر بتاتے ہیں۔اور ابن اسحاق کے نزدیک ان کا نام رفاعہ ہے۔علامہ زمخشری کے نزدیک ان کا نام مروان ہے۔بہر حال یہ انصار کے قبیلہ اوس سے تعلق رکھتے تھے اور بارہ نقیبوں میں سے تھے اور بیت عقبہ میں شامل ہوئے۔149