اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 231 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 231

اصحاب بدر جلد 4 231 میں سب سے پہلے جو شخص ملک حبشہ میں آئے وہ حضرت حاطب بن عمرو بن عبد شمس تھے۔جب آپ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو حضرت رفاعہ بن عبد المندر جو حضرت ابولبابہ بن عبد المندر کے بھائی تھے ان کے گھر میں آپ اترے۔غزوہ بدر میں اپنے بھائی حضرت سلیط بن عمرو کے ساتھ شریک تھے اور 556 غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے۔حضرت سودہ کی شادی اور۔۔۔۔۔۔رسول اللہ صلی الی یکم سے حضرت سودہ بنت زمعہ کی شادی حضرت سلیط بن عمرو نے کروائی اور بعض کے نزدیک حضرت ابو حاطب بن عمرو نے شادی کروائی اور اس وقت مہر جو باندھا گیا تھا وہ چار سو درہم تھا۔اس شادی کی تفصیل طبقات الکبریٰ میں اس طرح درج ہے کہ حضرت سودہ کے خاوند اول حضرت سکران بن عمر وجو کہ حضرت حاطب بن عمرو کے بھائی تھے ان کی حبشہ سے مکہ واپسی پر مکہ میں وفات ہو گئی۔جب حضرت سودہ کی عدت پوری ہوئی تو آنحضرت صلی للہ ہم نے ان کی طرف نکاح کا پیغام بھجوایا۔حضرت سودہ نے عرض کیا کہ میر امعاملہ آپ کے سپرد ہے۔اس پر رسول اللہ صلی علی ایم نے فرمایا کہ اپنی قوم میں سے کوئی مرد مقرر کریں کہ وہ آپ یعنی حضرت سودہ کی شادی مجھ سے کروائے۔اس پر حضرت سودہ نے حضرت حاطب بن عمرو کو مقرر کیا۔اس طرح حضرت حاطب نے حضرت سودہ کی آنحضرت صلی اللی علم کے ساتھ شادی کروائی۔حضرت سودہ حضرت خدیجہ کے بعد پہلی خاتون تھیں جس سے آنحضرت صلی ال ولیم نے شادی کی۔7 بیعت رضوان میں شمولیت حدیبیہ کے مقام پر ہونے والی بیعت رضوان میں بھی یہ شریک تھے۔558 557 77 حضرت حُباب بن مُنْذِدِ بن جموح " حضرت حُباب بن مُنْذِرِ بن جموح۔ان کی وفات حضرت عمر کے دور خلافت میں ہوئی۔تمام غزوات میں شمولیت حضرت حباب بن منذر غزره بدر، احد، خندق اور باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ال نیلم کے ساتھ رہے۔غزوہ اُحد میں رسول اللہ صلی علیکم کے ساتھ ثابت قدم رہے اور موت پر آپ سے بیعت کی۔559