اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 8 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 8

صحاب بدر جلد 4 8 حضرت ابو المدلید یزید بن عامر ابوالمینذیر یزید بن عامر۔ان کا نام یزید بن عمر و بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو سواد سے تھا۔بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور ان کی اولاد مدینہ اور بغداد میں بھی تھی۔4 ان کی اولاد کافی پھیلی۔25 24 10 حضرت ابُو الْهَيْقَم بن التيهان زمانہ جاہلیت میں بھی بتوں سے بیزار اور مکہ میں ابتدائی اسلام قبول کرنے والے انصاری بارہ نقیبوں میں سے ایک نام و نسب حضرت ابو الْهَيْقم بن اللبان انصاری کا اصل نام مالک تھا لیکن اپنی کنیت ابو الْهَيْقم سے مشہور ہوئے۔آپ کی والدہ لیلی بنت عتيك قبیلہ بلی سے تھیں۔اکثر محققین کے نزدیک آپ قبیلہ اوس کی شاخ بلی سے ہیں جو بَنُو عَبْدُ الْأَشْهَلْ کے حلیف تھے۔6 اسلام قبول کرنے والے ابتدائی انصاری ย 26 محمد بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت ابو الْهَيْثَم جاہلیت کے زمانے میں بھی بتوں کی پرستش سے بیزار تھے اور انہیں برا بھلا کہتے تھے۔حضرت اسعد بن زرارہ اور حضرت ابو الْهَيْئَم توحید کے قائل تھے۔یہ دونوں ابتدائی انصاری ہیں جنہوں نے مکہ میں اسلام قبول کیا۔27 بعض کے نزدیک بیعت عقبہ اولیٰ سے قبل جب حضرت اسعد بن زرارہ چھ آدمیوں کے ساتھ مکہ