اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 190
190 55 55 صحاب بدر جلد 4 น حضرت ثابت بن هزال " حضرت ثابت بن ھزال۔ان کا تعلق خزرج کی شاخ بنو عمر و بن عوف سے تھا۔غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں آنحضرت صلی علیم کے ساتھ شریک ہوئے۔12 ہجری کو حضرت ابو بکر کے دور خلافت میں ہونے والی جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔76 476 56 حضرت ثعلبہ بن حاطب حضرت ثعلبہ بن حاطب انصاری ایک صحابی تھے۔ان کا تعلق بنو عمر و بن عوف سے تھا۔غزوۂ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔477 جیسا کہ بتایا قبیلہ اوس کی شاخ بنو عمر و بن عوف سے تعلق تھا۔غزوہ بدر اور بعض دوسرے غزوات میں بھی ان کی شرکت کی روایات ملتی ہیں۔478 مال و دولت کی فراوانی کی دعا اور اس کی قبولیت اور ایک غلط فہمی کا ازالہ حضرت امامہ باصلی بیان کرتے ہیں کہ ثعلبہ بن حاطب انصاری نے رسول اللہ صلی للی نیم کے پاس آکر یہ عرض کی کہ اے اللہ کے رسول اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے مال عطا کرے۔آپ نے اس پر فرمایا کہ افسوس کی بات ہے کہ بہت تھوڑے ہیں جو شکر کرتے ہیں اور مال کو سنبھالنے کی طاقت نہیں رکھتے۔دعا نہیں کی کچھ دیر کے بعد پھر وہ آئے اور عرض کی کہ دعا کریں مجھے مال عطا ہو جائے۔پھر آپ صلی للی یکم نے فرمایا کہ کیا تیرے لئے میرا اسوہ حسنہ کافی نہیں ہے جو مال کی خواہش کر رہے ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر میں پہاڑ کو کہوں کہ وہ میرے لئے سونے اور چاندی کا بن جائے تو ایسا ہی ہو جائے لیکن آپ نے کہا میں ایسا نہیں کرتا۔مال سے زیادہ رغبت نہیں رکھنی چاہئے۔پھر تیسری دفعہ رسول کریم صلی المینیوم کے پاس آئے اور پھر اسی طرح عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے دعا کریں کہ مجھے مال عطا ہو۔اس پر آنحضرت صلی علیم نے دعا کی کہ ثعلبہ کو مال عطا کر دے۔راوی بیان کرتے ہیں کہ ان کی چند بکریاں تھیں اور اس کے بعد اس میں اتنی