اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 188
تاب بدر جلد 4 188 469 المومنین ! ان کو تو اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھوں سے عزت عطا فرمائی ہے۔9 ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔محمد بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت ثابت کو طلیحہ نے بارہ ہجری میں بُزاخہ کے مقام پر شہید کیا۔470 51 نام و نسب حضرت ثابت بن ثعلبہ باپ بیٹا جو جنگ بدر میں شامل ہوئے پھر ایک صحابی حضرت ثابت بن ثعلبہ تھے۔ان کا نام حضرت ثابت بن ثعلبہ تھا اور ان کی والدہ کا نام اتم أناس بنت سغد تھا جن کا تعلق قبیلہ بنو عذرہ سے تھا۔آپ کے والد شغلبہ بن زید کو الجذع کہا جاتا تھا۔ان کا یہ نام ان کی بہادری اور مضبوط عزم و ہمت ہونے کی وجہ سے رکھا گیا تھا۔اسی مناسبت سے حضرت ثابت کو ابن الجذع کہا جاتا ہے۔حضرت ثابت اپنے والد حضرت ثعلبہ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔471 بیعت عقبہ ثانیہ میں شمولیت حضرت ثابت سنتر انصار صحابہ کے ہمراہ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد اور غزوہ خندق اور صلح حدیبیہ اور غزوہ خیبر اور فتح مکہ اور غزوہ طائف میں بھی شامل تھے۔اولاد حضرت ثابت بن تغلبہ کی اولاد میں عبد اللہ اور حارث شامل ہیں۔ان سب کی والدہ امامہ بنت عثمان تھیں۔شہادت آپ نے غزوہ طائف کے روز ہی جام شہادت نوش کیا۔472