اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 553 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 553

تاب بدر جلد 4 جائے گی۔1249 553 حضرت سلیط بدر اور اُحد اور خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ال و نیم کے ساتھ تھے۔جنگ جسر ابی عبید میں 14 ہجری کو حضرت عمر کے عہد خلافت میں یہ شہید ہوئے۔1247 حضرت سلیظ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی بن سنجار سے تھا۔حضرت سلیط کی والدہ کا نام حضرت زعیبہ بنت زرارہ تھا جو حضرت اسعد بن زرارہ کی ہمشیرہ تھیں۔1248 1252 ایک روایت میں بیان ہے کہ حضرت خالد بن ولید کے بھائی ولید بن ولید کو غزوہ بدر کے موقع پر حضرت سلیط بن قیس نے قید کیا تھا۔1250 فتح مکہ کے موقع پر انصار کے قبیلہ بنو مازن کا جھنڈ ا حضرت سلیط بن قیس کے پاس تھا۔1251 اسی طرح غزوہ حنین کے موقع پر بھی بنو مازن کا جھنڈ ا حضرت سلیظہ کے پاس تھا۔2 تیرہ ہجری میں جبکہ بعض کے مطابق چودہ ہجری کے آغاز میں حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں جنگ جسر کا واقعہ پیش آیا۔یہ جنگ مسلمانوں اور فارسیوں کے درمیان موجودہ عراق کے علاقے میں لڑی گئی۔اس جنگ میں مسلمانوں کے سپہ سالار حضرت ابو عبید بن مسعود تقی تھے اس لیے اس جنگ کو جنگ جسر ابی عبید بھی کہتے ہیں۔اس جنگ کے مزید نام ہیں جنگ مروکہ جو دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع ایک جگہ کا نام ہے۔جنگ قش الناطف یہ بھی دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر کوفہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔اس جنگ میں دو ہزار ایرانی تہ تیغ ہوئے جبکہ بعض روایات کے مطابق چھ ہزار ایرانی مارے گئے۔مسلمانوں کی طرف سے بعض روایات کے مطابق اس جنگ میں اٹھارہ سو مسلمان شہید ہوئے جبکہ بعض کے مطابق چار ہزار مسلمان شہید ہوئے جن میں ستر انصار اور بائیس مہاجرین بھی شامل تھے۔ان شہداء میں حضرت سلیط بن قیس بھی شامل تھے۔بعض کے نزدیک اس معرکہ میں سب سے آخر میں شہید ہونے والے حضرت سلیط بن قیس تھے۔1253 بعض مؤرخین کے مطابق آپ کی نسل آگے نہیں چلی جبکہ بعض کے مطابق آپ کے بیٹے کا نام عبد اللہ بن سلیط تھا جس نے آپ سے ایک روایت بیان کی ہے۔ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت سلیہ کی ایک بیٹی تھی جس کا نام ثبیتہ تھا جو حضرت سخیلہ بنت صمین کے بطن سے تھی۔اسد الغابہ کے مؤلف لکھتے ہیں کہ آپ کی اولاد کی نسل آگے نہیں چلی۔عبد اللہ بن سلیط بن قیس اپنے والد حضرت سلیط بن قیس سے روایت کرتے ہیں کہ انصار میں سے ایک شخص کا باغ تھا جس میں کسی دوسرے انصاری شخص کے کھجور کے درخت تھے اور وہ شخص اس باغ