اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 536 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 536

تاب بدر جلد 4 536 ایک روایت حضرت سعد کے حوالے سے ہے۔حضرت سعد نے بیان کیا کہ میں بے شک کمزور ہوں مگر تین باتوں میں میں بہت پختہ ہوں۔جو اپنی باتیں انہوں نے بتائیں کہ میرے اندر تین باتیں کیا ہیں۔بہت کمزور انسان ہوں لیکن یہ تین باتیں ہیں جو میرے اندر بہت یکی ہیں اور ان پر میں عمل کرتا ہوں۔پہلی یہ کہ میں نے رسول اللہ صلی علیم سے جو سنا اسے حق جانا۔کوئی کبھی ان کو انقباض نہیں ہوا۔دوسرا یہ کہ میں نے اپنی نماز میں نماز کے علاوہ کوئی دوسرا خیال نہیں آنے دیا یہاں تک کہ نماز مکمل کر لوں۔بڑی توجہ سے نماز پڑھتے تھے۔تیسرا یہ کہ کوئی جنازہ حاضر نہیں ہو تا تھا مگر میں اپنے آپ کو اس کی جگہ مردہ خیال کر کے سوچتا ہوں کہ وہ کیا کہے گا اور اس سے کیا پوچھا جائے گا۔گویا کہ وہ سوال وجواب مجھ سے ہو رہے ہیں۔آخرت کی فکر تھی۔1204 حضرت عائشہ فرماتی تھیں کہ انصار کے تین افراد ایسے تھے جو سب بنو عبدُ الْأَشْهَل میں سے تھے رسول اللہ صلی علیم کے بعد کسی کو ان پر فضیلت نہیں دی جاتی تھی اور وہ حضرت سعد بن معاذ، حضرت أسيد بن حضير ، اور حضرت عباد بن بشر تھے۔1205 ، 141 حضرت سعد مولی حاطب بن ابی بلتعہ حضرت سعد مولیٰ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ۔ان کا تعلق بنو کلب کے قبیلے سے تھا۔حضرت سعد بن خولی حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے آزاد کردہ غلام تھے۔حضرت سعد بن خُولِی کا تعلق قبیلہ بنو کلب سے ہے لیکن ابو معشر کے نزدیک ان کا تعلق قبیلہ بنو من حج سے تھا۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ آپ اہل فارس میں سے تھے۔حضرت سعد بن خولی، حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے پاس غلام ہو کر پہنچے۔حضرت حاطب بن ابی بلتعہ آپ کے ساتھ نہایت شفقت اور مہربانی سے پیش آتے تھے۔حضرت سعد حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں آپ کی شہادت ہوئی۔حضرت عمر نے حضرت سعد کے بیٹے عبد اللہ بن سعد کا انصار کے ساتھ وظیفہ مقرر فرمایا۔1206