اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 509
ناب بدر جلد 4 509 سے مشورہ پوچھا کہ اب کیا کرنا چاہیے۔بعض صحابہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! ظاہری اسباب کا خیال کرتے ہوئے تو یہی بہتر معلوم ہوتا ہے کہ قافلہ سے سامنا ہو کیونکہ لشکر کے مقابلہ کے لیے ہم ابھی پوری طرح تیار نہیں۔مگر آپ نے اس رائے کو پسند نہ فرمایا۔دوسری طرف اکابر صحابہ نے یہ مشورہ سنا تو اٹھ اٹھ کر جاں نثارانہ تقریریں کیں اور عرض کیا کہ ہمارے جان و مال سب خدا کے ہیں۔ہم ہر میدان میں ہر خدمت کے لیے حاضر ہیں۔چنانچہ مقداد بن اسوڈ نے جن کا دوسرا نام مقداد بن عمرو بھی تھا کہا یا رسول اللہ ! ہم موسیٰ کے اصحاب کی طرح نہیں ہیں کہ آپ کو یہ جواب دیں کہ جاو اور تیر اخدا جا کر لڑو ہم یہیں بیٹھے ہیں بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ جہاں بھی چاہتے ہیں لے چلیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے دائیں اور بائیں اور آگے اور پیچھے ہو کر لڑیں گے۔آپ نے یہ تقریر سنی تو آپ کا چہرہ مبارک خوشی سے تمتمانے لگا۔مگر اس موقع پر بھی آپ انصار کے جواب کے منتظر تھے۔چاہتے تھے کوئی انصاری سردار بھی یہی باتیں کہے۔وہ کچھ بولیں کیونکہ آپ کو یہ خیال تھا کہ شاید انصاریہ سمجھتے ہوں کہ بیعت عقبہ کے ماتحت ہمارا فرض صرف اس قدر ہے کہ اگر عین مدینہ پر کوئی حملہ ہو تو اس کا دفاع کریں۔چنانچہ باوجود اس قسم کی جاں نثارانہ تقریروں کے آپ یہی فرماتے گئے کہ اچھا پھر مجھے مشورہ دو کہ کیا کیا جاوے ؟ سعد بن معاذر کیس اوس نے آپ کا منشا سمجھا اور انصار کی طرف سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! شاید آپ ہماری رائے پوچھتے ہیں۔خدا کی قسم ! جب ہم آپ کو سچا سمجھ کر آپ پر ایمان لے آئے ہیں اور ہم نے اپنا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں دے دیا ہے تو پھر اب آپ جہاں چاہیں چلیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے کہ اگر آپ ہمیں سمندر میں کود جانے کو کہیں تو ہم کو دجائیں گے اور ہم میں سے ایک فرد بھی پیچھے نہیں رہے گا اور آپ ان شاء اللہ تعالیٰ ہم سب کو لڑائی میں صابر پائیں گے اور ہم سے وہ بات دیکھیں گے جو آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈا کرے گی۔آپ نے یہ تقریر سنی تو بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ اللہ کا نام لے کر آگے بڑھو اور خوش ہو کیونکہ اللہ نے مجھ سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ کفار کے ان دو گروہوں یعنی لشکر اور قافلہ میں سے کسی ایک گروہ پر وہ ہم کو ضرور غلبہ دے گا اور خدا کی قسم !میں گویا اس وقت وہ جگہیں دیکھ رہا ہوں جہاں دشمن کے آدمی قتل ہو کر گریں گے۔2 اور پھر ویسا ہی ہوا۔1163 جنگ بدر میں عہد وفا کے اظہار 1162 خدا کی قسم! اگر آپ ہمیں سمندر میں کو د جانے کا حکم دیں تو ہم کو د جائیں گے گذشتہ خطبات سے حضرت سعد بن معاذ کا ذکر چل رہا تھا۔جنگ بدر میں عہد وفا کے اظہار کا ایک واقعہ جس کا گذشتہ خطبے میں بھی ذکر ہوا تھا اسے حضرت مصلح موعودؓ نے بھی اپنے انداز میں بیان فرمایا ہے۔آپ اس طرح فرماتے ہیں کہ یہ ایک قدرتی بات ہے کہ جہاں عشق ہو تا ہے وہاں کوئی شخص بھی