اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 497 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 497

اصحاب بدر جلد 4 497 کہ ہم نے خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو قتل کر دیا۔ہم نے اسے دو تیر مارے ہم نے اس کے دل پر نشانہ لگانے سے خطا نہ کیا۔لڑکے ڈر گئے اور لوگوں نے اس دن کو یا در کھا۔لوگوں نے اسے وہی دن پا یا جس روز حضرت سعد کی وفات ہوئی تھی۔سعد بیٹھے پیشاب کر رہے تھے کہ انہیں قتل کر دیا گیا اور وہ اسی وقت وفات پاگئے۔حضرت سعد بن عبادہ کی وفات حضرت عمررؓ کے دورِ خلافت میں ہوئی۔ان کی وفات کے سال میں اختلاف ہے۔بعض روایات کے مطابق 14 ہجری میں اور بعض کے مطابق 15 ہجری میں اور بعض کے مطابق وفات 16 ہجری میں ہوئی۔حضرت سعد کی قبر دمشق کے قریب نشیبی جانب واقع ایک گاؤں مَنِيْحَة میں ہے۔طبقات الکبریٰ کا یہ حوالہ ہے۔1150 138 نام و کنیت حضرت سعد بن عبید حضرت سعد بن عبيد بدری صحابی تھے۔حضرت سعد بن عبید غزوۂ بدر، احد خندق سمیت تمام غزوات میں حضور صلی علیہم کے ساتھ شامل ہوئے۔آپؐ کا نام سعید بھی بیان ہوا ہے۔آپ قاری کے لقب سے مشہور تھے۔آپ کی کنیت ابوزید تھی۔حضرت سعد بن عبید کا شمار ان چار اصحاب میں ہوتا ہے جنہوں نے انصار میں سے رسول اللہ صلی علیم کے دور میں قرآن جمع کیا تھا۔آپ کے بیٹے عمیر بن سعد حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں شام کے ایک حصہ کے والی تھے۔مسجد قبا کے امام ایک روایت کے مطابق حضرت سعد بن عبيد "آنحضرت صلی العلم کے زمانے میں مسجد قبا میں امامت کرتے تھے۔حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمرؓ کے دور میں بھی اس امامت پر مامور تھے۔حضرت سعد بن عبید ہجرت کے سولہویں سال جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 64 سال تھی۔قادسیہ کا ایک اور بہادر شہید عبد الرحمن بن ابولیلیٰ سے روایت ہے کہ جنگ جسر جو 13 ہجری میں ہوئی اس میں مسلمانوں کو