اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 458
ناب بدر جلد 4 458 کے ہاتھ بنو قریظہ کے قیدی بھیجے تھے۔آپ نے ان کے بدلے میں نجد میں گھوڑے اور ہتھیار خریدے 1079 روایت ہے کہ حضرت سعد بن زید نے ایک نجرانی تلوار رسول اللہ صلی نیز کم کو تحفہ میں دی تھی۔آپ نے وہ تلوار حضرت محمد بن مسلمہ کو عنایت کر دی اور فرمایا تھا کہ اس سے اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور جب لوگ آپس میں اختلاف کرنے لگیں تو اس کو پتھر پر دے مارنا اور گھر میں گھس جانا۔1080 یعنی کسی بھی قسم کے فتنہ اور فساد میں شامل نہیں ہونا۔1081 136 حضرت سعد بن سہیل پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سعد بن سُهَيْل “۔حضرت سعد انصار میں سے تھے۔بعض نے آپ کا نام سعید بن سُهَيْل بیان کیا ہے۔حضرت سعد غزوہ بدر اور اُحد میں شریک ہوئے۔آپ کی ایک بیٹی تھی جس کا نام هُزَيْلَہ تھا۔نام و نسب 137 رئیس بنو خزرج، انصار کے علمبردار حضرت سعد بن عبادہ 1082 حضرت سعد بن عبادہ۔حضرت سعد بن عبادہ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھا۔ان کے والد کا نام عبادہ بن ڈلیم اور والدہ کا نام عمرہ تھا جو کہ مسعود بن قیس کی تیسری بیٹی تھیں۔ان کی والدہ کو بھی نبی کریم صلی علیکم کی بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت سعد بن عبادہ حضرت سعد بن زید اشهَلی کے خالہ زاد بھائی تھے جو کہ اہل بدر میں سے تھے۔حضرت سعد نے دو شادیاں کی تھیں۔غزيه بنت سعد جس سے سعید ، محمد اور عبد الرحمن پیدا ہوئے اور دوسری فُكَيْهَة بنتِ عُبيد جس سے قیس، امامہ اور سدوس کی پیدائش ہوئی۔3 1083