اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 413 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 413

تاب بدر جلد 4 413 حضرت سراقہ غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں حضور صلی نیلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت سُراقہ بن کعب حضرت معاویہ کے زمانے میں فوت ہوئے اور کلبی کی روایت کے مطابق حضرت سراقه جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔962 131 نام و نسب و کنیت حضرت سعد بن ابی وقاص نبی صلی علم کے ماموں حضرت سعد بن ابی وقاص حضرت سعد کی کنیت ابو اسحاق تھی۔آپ کے والد کا نام مالک بن أهيب جبکہ بعض روایات میں مالک بن وھیب بھی بیان ہوا ہے۔آپ کے والد اپنی کنیت ابو وقاص کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں اس لیے آپ کا نام سعد بن ابی وقاص بیان کیا جاتا ہے۔آپ کی والدہ کا نام حمنہ بنتِ سُفیان تھا۔963 حضرت سعد بن ابی وقاص کا تعلق قریش کے قبیلہ بَنُو زُهْرَہ سے تھا۔عشرہ مبشرہ اور ان میں سب سے آخر میں وفات پانے والے 964 حضرت سعد بن ابی وقاص ان دس صحابہ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ صلی ا ہم نے اپنی زندگی میں جنت کی بشارت دی تھی۔ان دس صحابہ کو عشرہ مبشرہ کہتے ہیں اور حضرت سعد بن ابی وقاص ان میں سب سے آخر پر فوت ہوئے۔965 یہ تمام اصحاب یعنی عشرہ مبشرہ مہاجرین میں سے تھے اور رسول اللہ صلی اللی کام اپنی وفات کے وقت ان سے راضی تھے۔قبول اسلام کا واقعہ حضرت سعد بن ابی وقاص اپنے ایمان لانے کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ کسی نے بھی اسلام قبول نہیں کیا مگر اس دن جس دن کہ میں نے اسلام قبول کیا اور میں سات دن تک ٹھہرارہا اور حالت یہ تھی کہ میں مسلمانوں کا ایک تہائی تھا۔966 تین آدمی تھے۔آپ کا بیان ہے کہ میں نماز کے فرض ہونے سے پہلے مسلمان ہو چکا تھا۔967