اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 412 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 412

صحاب بدر جلد 4 412 129 حضرت سُراقة بن عمر و بن عَطِيَّهِ بن خَنْسَاء انصارى نام و نسب پھر حضرت سُراقہ بن عمرو کا ذکر ہے یہ انصاری تھے۔ان کا پورا نام سُراقہ بن عمر و بن عَطِيَّه بن خَنْساء انصاری تھا۔ان کی وفات جمادی الاول 8 ہجری میں جنگ موتہ میں ہوئی۔ان کا پورا نام سراقہ بن عمر و بن عطیہ بن حنساء انصاری تھا۔ان کی والدہ کا نام عقیلہ بنت قیس تھا اور سراقہ کا تعلق انصار کے معزز قبیلہ بنو نجار سے تھا۔آپ کے قبول اسلام سے متعلق اختلاف ہے۔بعض کے نزدیک آپ نے ہجرت نبوی صلی علیہ یکم سے کچھ پہلے اور بعض کے نزدیک آپ نے ہجرت نبوی صلی علی یکم کے تھوڑی دیر بعد اسلام قبول کیا۔رسول اللہ صلی علیم نے مهْجَعُ مولی عمر اور سراقہ بن عمرو کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔بیعت رضوان میں شمولیت الله سة آپ نے غزوہ بدر ، غزوہ احد، غزوہ خندق اور خیبر میں شرکت کی نیز ان کو صلح حدیبیہ اور عمرة القضاء کے موقع پر بھی آنحضرت صلی علی کیم کی رفاقت حاصل رہی۔حضرت سراقہ بن عمروان خوش قسمت صحابہ میں سے تھے جن کو بیعت رضوان میں شمولیت کا شرف حاصل ہوا اور ان کا سلسلہ نسب آگے نہیں چلا۔شہادت ان کی شہادت جیسا کہ بتایا میں نے جمادی الاول 8 ہجری میں جنگ موتہ کے دوران ہوئی۔961 130) حضرت سُراقہ بن كعب " ย پھر اگلے صحابی حضرت سُراقہ بن کعب نہیں۔حضرت سُراقہ کا تعلق قبیلہ بنو نجار سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام محميرة بنت نعمان تھا۔