اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 371
اصحاب بدر جلد 4 371 حضرت اسامہ اور قیافہ شناس حضرت اسامہ اور حضرت زید کی رنگت کا بڑا فرق تھا۔ماں کیونکہ حبشہ کی رہنے والی تھیں، افریقن تھیں۔اور زید دوسری جگہ کے رہنے والے تھے تو اس وجہ سے باپ بیٹے میں فرق تھا۔ماں کی طرف ان کا رنگ زیادہ مائل تھا جس کی وجہ سے بعض لوگ حضرت اسامہ کی نسل پر اعتراض کرتے تھے۔یہ کہا کرتے تھے کہ حضرت زید کے بیٹے نہیں ہیں یا اعتراض برائے اعتراض ہوتے تھے۔منافقین بھی اعتراض کیا کرتے تھے تو حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ کی ایک روز میرے پاس آئے تو آپ بڑے خوش تھے۔آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ ! ابھی مجوز مذیبی میرے پاس آیا تھا۔اس نے اسامہ بن زید اور زید بن حارثہ کو اس حالت میں دیکھا کہ ان دونوں پر ایک چادر تھی۔گرمی کی وجہ سے یا بارش کی وجہ سے بہر حال کسی وجہ سے ایک چادر دونوں نے لی ہوئی تھی اور منہ ڈھکے ہوئے تھے، جس سے انہوں نے اپنے سروں کو ڈھانپا ہوا تھا اور چہرے بھی نظر نہیں آرہے تھے اور ان دونوں کے پیر باہر نکلے ہوئے تھے۔صرف پیر باہر نکلے ہوئے تھے تو اس نے کہا کہ یقینا یہ پیر ایک دوسرے میں سے ہیں یعنی کہ دونوں کے جو پاؤں ہیں بہت مشابہت رکھتے ہیں۔تو آپ صلی علیہ کم بڑے خوش تھے کہ اسامہ پر جو اعتراض کیا جاتا تھا آج وہ اعتراض دور ہو گیا ہے۔کیونکہ یہ ایک ماہر قیافہ شناس ہے اور یہ دیکھنے والے قیافہ شناس جو دنیا دار آدمی ہوتے ہیں اس کی یہ بھی گواہی ہے۔876 اور عرب کے ماحول میں یہ ایک حتمی بات ہوا کرتی تھی۔ویسے تو کوئی نہیں لیکن یہ جو دنیا داروں کا منہ بند کرانے کے لیے، منافقین کا منہ بند کرانے کے لیے ایک ثبوت ملا جس پہ آنحضرت صلی علیہ یکم بہت خوش تھے۔حضرت زینب بنت جحش سے حضرت زید کی شادی اور۔۔۔حضرت زید نبی کریم کی تعلیم کے آزاد کردہ غلام اور منہ بولے بیٹے بھی تھے۔آپ نے حضرت زید کی ایک شادی حضرت زینب بنت جحش سے کروائی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ تک نہیں چلی اور حضرت زید نے حضرت زینب کو طلاق دے دی۔یہ شادی ایک سال یا اس سے کچھ زائد عرصہ تک رہی۔اس کے بعد آنحضرت صلی الم نے خود حضرت زینب بنت جحش سے شادی کی۔877 آنحضرت صلی الل علم کی حضرت زینب سے شادی مختلف حوالوں کو اکٹھا کر کے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تحریر فرمایا ہے اس کی تفصیل یوں ہے کہ ہجرت کے پانچویں سال میں غزوہ بنی مصطلق سے کچھ عرصہ پہلے جو شعبان 15 ہجری میں واقع ہوا آنحضرت صلی علیم نے زینب بنت جحش سے شادی فرمائی۔حضرت زینب آنحضرت کی پھوپھی امیمہ بنت