اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 322
اصحاب بدر جلد 4 322 ہمراہ حضرت مبشر بن عبد المنذر کے گھر میں قیام کیا۔غزوہ بدر میں شمولیت کے وقت آپ کی عمر تھیں برس تھی۔غزوہ خیبر میں شہادت غزوہ بدر کے علاوہ آپ نے غزوہ احد، غزوہ خندق، صلح حدیبیہ اور غزوہ خبیر میں بھی شرکت کی اور غزوہ خیبر میں ہی شہادت کا رتبہ بھی پایا۔آپ کو حارث نامی یہودی نے نکائی کے مقام پر شہید کیا۔نطان خبیر میں موجود ایک قلعہ کا نام ہے۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 37 سال تھی۔764 111 حضرت رُخَيْله بن ثعلبہ انصاری ان کا نام بھی مختلف طریقوں سے بیان کیا جاتا ہے۔بعض کہتے ہیں رُخَيْلَه بعض رُجَيْلَهُ اور رُحَيْله وغیرہ۔آپ کے والد کا نام ثعلبہ بن خالد تھا۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج کی ایک شاخ بنو بیاضہ سے تھا اور آپ جنگ صفین میں حضرت علی کے ہمراہ تھے۔765 112 نام و کنیت حضرت رفاعه بن رافع بن مالک بن عجلان * یہ بھی انصاری ہیں۔ان کی وفات حضرت امیر معاویہ کی امارت کے ابتدائی ایام میں ہوئی۔حضرت رفاعه بن رافع بن مالک بن عجلان۔ان کی کنیت ابو معاذ ہے۔والدہ ام مالک بنت أبي بن سلول تھیں جو عبد اللہ بن اُبی بن سلول سر دار المنافقین کی بہن تھیں۔بیعت عقبہ میں شریک ت عقبہ میں شریک تھے۔غزوہ بدر اور اُحد اور خندق اور بیعت رضوان اور تمام غزوات میں