اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 316
اصحاب بدر جلد 4 316 750 74811 وہاں سے اٹھ کر چلا آیا اور سعد بن معاذ اور سعد بن عبادہ نے آنحضرت صلی علیم کی خدمت میں حاضر ہو کر مناسب طریق پر آنحضرت صلی علیم کو حالات سے اطلاع دی۔' یہ بھی ہے کہ صحابہ کی اس صحبت میں حضرت خوات بن جُبیر بھی شامل تھے۔749 ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے حضرت خوات " کو اپنے گھوڑے پر بنو قریظہ کی طرف روانہ فرمایا اور اس گھوڑے کا نام جناح تھا۔حضرت خوات بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم حضرت عمرؓ کے ساتھ حج کے لیے روانہ ہوئے۔اس قافلے میں ہمارے ساتھ حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت عبد الرحمن بن عوف بھی تھے۔لوگوں نے کہا کہ ہمیں ضرار ، ( ضرار بن خطاب قریش کا ایک شاعر تھا جو فتح مکہ پر ایمان لائے تھے ) کے شعر سناؤ۔حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ ابو عبد اللہ یعنی خوات کو اپنے اشعار سنانے دو۔اس پر میں انہیں اشعار سنانے لگا یہاں تک کہ سحر ہو گئی۔تب حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ بس کر دو کہ اب وقت سحر ہے۔751 101 حضرت تحولی بن ابی تحولی رض حضرت خولی غزوہ بدر اور احد اور تمام غزوات میں آنحضور صلی لی ایم کے ساتھ شریک رہے۔ابو معشر اور محمد بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت خولی غزوہ بدر میں اپنے بیٹے کے ساتھ شریک ہوئے مگر انہوں نے بیٹے کا نام ذکر نہیں کیا۔محمد بن اسحاق کہتے ہیں ( یہ سارے تاریخ دان ہیں) کہ حضرت خُولِی اپنے بھائی مالک بن آبی خوبی کے ساتھ بدر میں شریک تھے۔ایک قول کے مطابق غزوہ بدر میں حضرت خوبی اور آپ کے دو بھائی چلال بن ابی خوبی اور حضرت عبد اللہ بن ابی تحولی بھی شامل تھے۔حضرت خوبی نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔752 رض