اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 13

بدر جلد 4 13 یہاں اب دیکھیں کہ وہ اس جگہ چلے گئے۔وہ جذباتی کیفیت نہیں تھی۔اب عرصہ گزر گیا تھا اس لئے ان کو کوئی روک نہیں کوئی ایسا امر مانع نہیں تھا۔سلام کرنے پر نیکیاں السلام علیکم کہنے کے متعلق بھی ایک روایت ان سے ملتی ہے۔حضرت ابو الْهَيْمُ " سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی علیم نے فرمایا کہ جو السلام علیکم کہتا ہے اسے دس نیکیاں ملتی ہیں۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہنے والے کو میں نیکیاں ملتی ہیں۔اور السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہنے والے کو تیس نیکیاں ملتی ہیں۔38 وفات حضرت ابوالْهَيْقم کے زمانہ وفات کی بابت مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔بعض کے نزدیک آپ کی وفات حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ہوئی تھی۔بعض کے نزدیک آپ کی وفات ہیں یا اکیس ہجری میں ہوئی تھی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ نے جنگ صفین سینتیں ہجری میں حضرت علی کی طرف سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔39 ان کے بھائی کا نام حضرت عبید بن عبيد يا حضرت عتيك بن الیمان تھا۔جو غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے۔40 ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابوالہیثم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ میں سب سے پہلے بیعت کرنے والا ہوں۔ہم کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اس بات پر بیعت کرو جس پر بنی اسرائیل نے موسیٰ کی بیعت کی۔41 برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوالہیشم اور حضرت اُسید بن حضیر کو قبیلہ بنی عبد الاشہل پر نقیب مقرر فرمایا تھا۔42 آپ جنگ میں دو تلوار میں لڑکا یا کرتے تھے اس وجہ سے آپ کو ذوالسیفین بھی کہا جاتا ہے۔43 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ : "جنگ صفین میں حضرت علی کی طرف سے ہو کر لڑے اور شہادت پائی۔44 44<<