اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 271 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 271

اصحاب بدر جلد 4 271 عذر ہو گا اور نہ ہی کوئی دلیل۔حضرت عباس بن عبادۃ کو سفیان بن عبد شمس سلمی نے شہید کیا اور خارجہ بن زید کو تیروں کی وجہ سے جسم پر دس سے زائد زخم لگے۔138 جذبہ توحید سے سرشار غزوہ احد کے دن حضرت مالک بن دخشم، حضرت خارجہ بن زید کے پاس سے گزرے۔حضرت خارجہ زخموں سے چور بیٹھے ہوئے تھے۔ان کو تیرہ کے قریب مہلک زخم آئے تھے۔حضرت مالک نے ان سے کہا کیا آپ کو معلوم نہیں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی غیر کم شہید کر دیئے گئے ہیں ؟ حضرت خارجہ نے کہا کہ اگر آپ کو شہید کر دیا گیا ہے تو یقینا اللہ زندہ ہے اور وہ نہیں مرے گا۔محمد صلی للی کم نے پیغام پہنچا دیا۔تم بھی اپنے دین کے لئے قتال کرو۔اولاد 639 حضرت خارجہ کے دو بچے تھے جن میں سے ایک حضرت زید بن خارجہ تھے جنہوں نے حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔حضرت خارجہ بن زید کی دوسری اولاد حضرت حبیبہ بنت خارجہ تھیں۔ان کی شادی حضرت ابو بکر صدیق سے ہوئی تھی۔حضرت ابو بکر صدیق کی جب وفات ہوئی تو ان کی اہلیہ حضرت حبیبہ امید سے تھیں۔ابو بکر نے فرمایا تھا کہ مجھے ان کے ہاں بیٹی کی توقع ہے۔چنانچہ ان کے ہاں بیٹی پید اہوئیں۔641 640 ان کی کنیت ابوزید تھی۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت معاذ بن جبل، حضرت سعد بن معاذ اور حضرت خارجہ بن زید نے یہود کے چند علماء سے تورات میں موجود چند باتوں کے متعلق پوچھا جن کا جواب دینے سے ان علماء نے انکار کر دیا اور سچ کو چھپایا، جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا انْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَتِ وَالْهُدَى مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّنَهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَبِ أُولَبِكَ يَلْعَنُهُمُ اللهُ وَيَلْعَنْهُمُ اللَّعِنُونَ (البقره:160) یقیناً وہ لوگ جو اسے چھپاتے ہیں جو ہم نے واضح نشانات اور کامل ہدایت میں سے نازل کیا ہے اس کے بعد بھی کہ ہم نے کتاب میں اس کو لوگوں کے لیے خوب کھول کر بیان کر دیا تھا۔یہی ہیں وہ جن پر اللہ لعنت کرتا ہے اور اس پر سب لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔612