اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 7 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 7

صحاب بدر جلد 4 7 7 حضرت ابو الحمراء مولی حارث بن عفراء حضرت ابوالحمراء مولیٰ حضرت حارث بن عفراء یہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔غزوہ بدر میں حضرت معاذ، حضرت عوف اور حضرت معوذ اور ان کے آزاد کردہ غلام ابوالحمراء کے پاس ایک اونٹ تھا جس پر وہ باری باری سوار ہوتے تھے۔21 نام و کنیت حضرت ابو الصياح بن ثابت بن نُعمان حضرت ابو الصياح بن ثابت بن نُعمان ہیں۔ان کی وفات 7 ہجری میں ہوئی۔ایک روایت میں آپ کا نام محميد بن ثابت بن نعمان بن أمية بن امْرَاءُ الْقَيْس اور دوسری روایت کے مطابق نعمان بن ثابت بن امراء القیس ہے۔آپ اپنی کنیت سے مشہور ہیں جو ابو الضیاح ہے۔غزوات میں شمولیت غزوہ بدر، احد، خندق اور حدیبیہ میں شریک ہوئے اور غزوہ خیبر 7 ہجری میں شہید ہوئے۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک یہودی نے آپ کے سر پر وار کیا جس سے آپ کا سرکٹ گیا جس سے آپ کی شہادت ہو گئی۔22 ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابوالفشیاش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر کے لیے نکلے تھے لیکن پنڈلی پر پتھر کی نوک لگنے سے زخم آیا جس کی وجہ سے وہ واپس لوٹ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر میں اُن کا حصہ رکھا۔23