اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 1
1 5 صحاب بدر جلد 4 حضرت ابو أسيد مالك بن ربيعه الساعدي غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں سب سے آخر پر فوت ہونے والے نام و کنیت و حلیہ : حضرت مالک بن ربیعہ اپنی کنیت ابواسید سے مشہور ہیں۔بعض نے آپ کا نام ہلال بن ربیعہ بھی بیان کیا ہے۔آپ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھا۔1 حضرت ابو اسید مالک بن ربیعہ چھوٹے قد کے تھے۔سر اور داڑھی کے بال سفید ہو گئے تھے۔آپ کے بال گھنے تھے۔بڑھاپے میں آپ بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔60 ہجری میں حضرت معاویہ کے دور میں 75 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی اور غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں سے یہ سب سے آخر میں فوت ہوئے۔2 فتح مکہ کے موقعہ پر ان کے ہاتھ میں جھنڈا حضرت ابو أسيد غزوہ بدر، احد، خندق اور اس کے بعد کی جنگوں میں نبی کریم صلی ایم کے ساتھ شریک رہے۔فتح مکہ کے موقع پر ان کے پاس قبیلہ بنو ساعدہ کا جھنڈا تھا۔3 شادی میں نبی اکرم صلی الم کی شرکت حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت ابو اسید ساعدی نے رسول اللہ صلی الیم کو اپنی شادی میں دعوت دی۔اس دن ان کی بیوی آپ صلی للہ کم کی خدمت کر رہی تھی اور وہی دلہن بھی تھی۔بڑی سیاد گی سے شادی ہو رہی تھی۔شادی کی دعوت ہوئی اور دلہن ہی کھانا بھی پکار ہی تھی۔serve بھی کر رہی تھی۔حضرت سہل آگے سوال کر کے جواب دے رہے ہیں۔یہ ان کا انداز ہے۔کہتے ہیں کہ تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی علیکم کو انہوں نے کیا پلایا ؟ انہوں نے آپ کے لئے ایک برتن میں رات کو کھجوریں بھگو دیں۔جب آپ نے کھانا کھا لیا تو انہوں نے آپ کو شربت پلایا۔4 ماں کو بچے کی وجہ سے تکلیف نہیں دی جاسکتی رسول اللہ صلی للی کم کی خدمت میں ایک دفعہ چند قیدی آئے آپ نے ان میں سے ایک عورت کو روتے ہوئے دیکھا۔آپ صلی علی یکم نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کیا چیز رلا رہی ہے ؟ اس نے کہا کہ اس نے