اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 108
اصحاب بدر جلد 4 108 حفظ کیا تھا۔یہ سب انصاری تھے۔حضرت ابی بن کعب، حضرت معاذ بن جبل، حضرت ابوزید اور حضرت زید بن ثابت۔یہ بخاری کی حدیث ہے۔70 حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ : انصار میں سے جو مشہور حفاظ تھے ان کے نام یہ ہیں۔عبادہ بن صامت، معاذ ، مجمع بن حارِثه ، فَضَاله بن عُبيد ، مَسْلَمَه بن مخلد ، ابو در داله، ابوزید ، زید بن ثابت، ابی بن کعب، سعد بن عبادہ اور 271❝ ام ورقہ میری امت میں۔۔272 آنحضرت صلی علیم نے فرمایا کہ میری امت پر سب سے زیادہ مہربان حضرت ابو بکر نہیں اور خدا کے دین کی بابت سب سے زیادہ سخت حضرت عمر نہیں، یعنی ان میں اصولوں کی بڑی سختی ہے اور حیا میں سب سے زیادہ کامل حضرت عثمان ہیں۔حیا کے اعلیٰ معیار پر پہنچے ہوئے حضرت عثمان ہیں اور حلال و حرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے حضرت معاذ بن جبل نہیں اور فرائض کے سب سے زیادہ جاننے والے حضرت زید بن ثابت ہیں اور قراءت کے سب سے زیادہ جاننے والے حضرت ابی بن کعب نہیں اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین حضرت ابو عبیدہ بن جراح ہیں۔جن کا ذکر پہلے ہو چکا ہے حضرت ابو عبیدہ کا۔کاتب کا نام لکھنے کی ابتداء کرنے والے آنحضرت صلی الم کی مدینہ تشریف آوری پر سب سے پہلے آپ صلی یہ کم کی وحی لکھنے والے حضرت ابی بن کعب ہی تھے۔اس زمانے میں کتاب یا قرآن کے اخیر میں کاتب کا نام لکھنے کا دستور نہیں تھا۔سب سے پہلے حضرت اُبی نے اس کی ابتدا کی۔بعد میں اور بزرگوں نے بھی اس کی تقلید کی۔یعنی لکھنے والے کا نام نہیں لکھاجاتا تھا صرف کتابت کی جاتی تھی۔حضرت اُبی نے اس کام کو شروع کیا کہ لکھنے کے بعد آخر میں اپنانام لکھ دیا کہ یہ میں نے لکھا ہے اس کے بعد پھر یہ طریق با قاعدہ رائج ہو گیا۔حضرت ابی نے قرآن کا ایک ایک حرف رسول اللہ صلی علی ایم کے دہن مبارک سے سن کر یاد کر لیا 273 تھا۔آنحضرت صلی اللہ کی بھی ان کے شوق کو دیکھ کر ان کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ فرماتے تھے۔نبوت کا رعب بڑے بڑے صحابہ کو سوال کرنے سے مانع ہو تا تھا، روکتا تھا لیکن حضرت اُئی ہے جھجک جو چاہتے تھے سوال کرتے تھے۔یعنی یہ نہیں کہ بے تکے سوال کرتے تھے۔ایک جو نبوت کار عب ہے اس کے اور مقام کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے جس طرح سوال کرنا چاہیے اس طرح سوال کرتے تھے لیکن جھجک نہیں تھی۔ان کے شوق کو دیکھ کر بعض اوقات آنحضرت صلی علی یم خو د ابتدا فرماتے تھے اور بغیر پوچھے بھی بتا دیتے تھے۔274