اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 303 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 303

محاب بدر جلد 3 303 حضرت عمر بن خطاب علیہ السلام کا رنگ اُڑ گیا اور آپ کے سراپا پر عجیب اضطراب و بیتابی مستولی ہو گئی۔“ کہتے ہیں کہ ” میں خدائے غیور و قدوس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس گھڑی نے میرا ایمان حضور اقدس کی نسبت اور بھی زیادہ کر دیا۔آپ نے برابر چھ گھنٹے کامل تقریر فرمائی۔بولتے وقت میں نے گھڑی دیکھ لی تھی اور جب آپ نے تقریر ختم کی جب بھی دیکھی۔پورے چھ ہوئے۔ایک منٹ کا فرق بھی نہ تھا۔اتنی مدت تک ایک مضمون کو بیان کرنا اور مسلسل بیان کرنا ایک خرق عادت تھا۔اس سارے مضمون میں آپ نے رسول کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیمات کے محامد و فضائل اور اپنی غلامی اور کفش برداری کی نسبت حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے اور جناب شیخین علیہم السلام حضرت ابو بکر و عمر) ” کے فضائل بیان فرمائے اور فرمایا۔”میرے لئے یہ کافی فخر ہے کہ میں ان لوگوں کا مداح اور خاک پا ہوں۔“ جو جز کی فضیلت خد اتعالیٰ نے انہیں بخشی ہے وہ قیامت تک کوئی اور شخص نہیں پاسکتا۔کب دوبارہ محمد رسول اللہ صل اللہ تم دنیا میں پیدا ہوں اور پھر کسی کو ایسی خدمت کا موقع ملے جو جناب شیخین علیہما السلام “ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر) کو ملا۔597