اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 251 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 251

محاب بدر جلد 3 251 حضرت عمر بن خطاب 426 س آیا دروازہ اس نے کھولنے کے لیے کہا۔آنحضرت صلی للی کم نے فرمایا کہ اس کے لیے دروازہ کھولو اور اس کو جنت کی بشارت دو باوجود ایک مصیبت کے جو اسے پہنچے گی۔تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ حضرت عثمان ہیں۔میں نے ان کو وہ بات بتائی جو نبی صلی ا یکم نے فرمائی تھی۔انہوں نے بھی الحمد للہ کہا۔پھر کہا مصیبت سے محفوظ رہنے کے لیے اللہ ہی سے مدد طلب کی جاسکتی ہے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی ال یکم نے فرمایا ابو بکر جنتی ہیں۔عمر جنتی ہیں۔عثمان جنتی ہیں۔یہ دس آدمیوں کے متعلق آپ نے فرمایا تھا۔علی جنتی ہیں۔طلحہ جنتی ہیں۔زبیر جنتی ہیں۔عبد الرحمن بن عوف جنتی ہیں۔سعد بن ابی وقاص جنتی ہیں۔سعید بن زید جنتی ہیں اور ابو عبیدہ بن جراح جنتی ہیں۔427 فضائل حضرت عمر حضرت ابوہریرہ نے کہا: ایک بار ہم نبی کریم صلی اللی کم کے پاس تھے۔آپ صلی سلیم نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا میں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عورت ایک محل کے پاس وضو کر رہی میں دیکھا تو کیا دکھتا ہوں رہی ہے۔میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ عمر بن خطاب کا۔ان کی غیرت کا مجھے خیال آیا تو میں واپس چلا آیا۔حضرت عمرؓ بھی وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔یہ سن کر آپ روئے اور کہا یارسول اللہ ! کیا میں آپ سے غیرت کروں گا۔128 کیوں واپس آگئے، برکت بخشتے ! حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی نیلم نے فرمایا: علتین والوں میں سے کوئی شخص جنت والوں پر جھانکے گا تو اس کے چہرے کی وجہ سے جنت جگمگا اٹھے گی گویا ایک چمکتا ہو استارہ ہے۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمر بھی ان میں سے ہیں اور وہ دونوں کیا ہی خوب ہیں۔429 حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی الی تم نے فرمایا: تمہارے پاس جنت والوں میں سے ایک شخص آرہا ہے تو حضرت ابو بکر آئے۔پھر آپ نے فرمایا تمہارے پاس جنت والوں میں سے ایک شخص آ رہا ہے تو حضرت عمرؓ آئے۔130 اسی طرح ایک روایت میں ہے حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے بارے میں فرمایا کہ یہ ابو بکر اور عمر جنت کے اولین اور آخرین کے تمام بڑی عمر کے لوگوں کے سردار ہیں سوائے انبیاء اور مرسلین کے۔پھر حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا عمر بن خطاب اہل جنت کے چراغ ہیں۔432 431 حضرت عمرؓ کے مقام کے بارے میں ایک اور جو روایت ہے وہ آنحضرت صلی علیم سے یوں مروی ہے ، حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اینم نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو